English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلم ڈرائیور پر حملہ کرنے والے پولس پیادوں کو برطرف کرنے کا ہدایت نامہ

share with us

اطلاع کے مطابق گذشتہ دو دن قبل ا س سلسلہ میں فکروخبر میں شائع کی گئی تھی کہ کس طرح دو پولس پیادوں نے مسلم ڈرائیورمحمد ناصر کو زدو کوب کرتے ہوئے بے ہوشی کے حالت میں راستے پر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔اس بات سے ناراض عوام نے متعلقہ پولس افسران کو برطرف کئے جانے کی مانگ کی تھی، اور اس سلسلہ میں ضلع کارگزار وزیر رماناتھ رائے کو بھی شکایت کی تھی۔ اس سلسلہ میں موصوف وزیر نے ملزم پولس افسران کے خلاف سخت کارروائی کئے جانے کی تاکیدکرتے ہوئے پولس انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ اس پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع ایس پی ابھیشیک گوئل نے پولس پیادے دیانند ا اور ہریش کو برطر ف کئے جانے کا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ جب کہ شکایت در شکایت میں حملہ آورپولس افسران نے بھی ڈرائیو ر کے خلاف شکایت درج کی تھی کہ ڈرائیورنے لوہے کے سلاخ کے ذریعہ حملہ کی کوشش کی تھی، ڈرائیور کے خلاف شکایت درج کرنے کے بعدگرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیاتھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا