English   /   Kannada   /   Nawayathi

شوہر سے پریشان بیوی نے اپنے بچوں کو آشرم میں جمع کردیا

share with us

یہاں کے نلکے مارو سرکاری پرائمری اسکول میں زیرِ تعلیم سدرشن اور سواسنی اپنے ماں باپ کی غلطی کی سزا خود بھگت رہے ہیں اور آشر م میں پناہ لی ہے۔ اماڈی کی مقیم آشالتا اور منڈای دیہات کے مقیم سریندرا شادی کے ابتدائی ایام کے بعد ہر ہمیشہ گھر میں جھگڑتے رہتے تھے جس کے بنا پر بچے پریشان رہا کرتے تھے، اس وجہ سے ماں آشالتا نے ان کو اپنے میکے بھیج کر یہاں کے اسکول میں داخلہ دلوایا تھا سدرشن چھٹی جماعت میں تو سواسنی چوتھی جماعت کی طالبہ تھی۔ اس بیچ بیوی آشالتا نے اپنے بھائی سمیت یہاں پتور کے رام کرشنا سیواآشر م میں خود کو بیوہ اور بچوں کو یتیم کہتے ہوئے بچوں کو داخل کردیا ہے۔ اس طرح کی شکایت بچوں کے والد اور ان کی دادی پاروتی نے بنٹوال پولس تھانے میں شکایت درج کی تھی۔ بیوی آشالتا نے شکایت در شکایت تحریر کرتے ہوئے شوہر پر شراب پی کر بچوں کو مارنے اور جھگڑا کرکے پریشان کرنے کی بات لکھائی ہے۔پولس کے ہدایت پر تحقیقات تو کی جارہی ہے کہ مگر ماں باپ کے جھگڑے نے بالآخر بچوں کو یتیم بنا کر آشرم میں سہارا لینے پر مجبور کردیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا