English   /   Kannada   /   Nawayathi

شدت پسند عناصر کی جانب سے مذبح خانے کے مویشی روک لئے گئے

share with us

اطلاع کے مطابق ہیچ اے ایل اسلام پور کے مذبح خانے کے لئے معمول کے مطابق مویشیوں کو لے جایا جارہا تھا ، مگر کچھ شدت عناصر نے ٹرک کو روک کر زبردستی مویشیوں کو پرانی دیا سنگھا نامی تنظیم کے حوالے کرنے کے لئے تیار ہوگئے ۔ اس سے دونوں گروپ میں لفظی جھڑپ شروع ہوئی اور دیکھتے دیکھتے لوگوں کا ہجوم جمع ہونے لگا۔ اور پھر مویشیوں کو روکے جانے پر مشتعل ہجوم احتجاج کرنے لگا اور اسی بات سے فائدہ اُٹھاکر کچھ شدت پسند عناصر جو پر امن ماحول میں بھنگ ڈالنا چاہ رہے تھے پتھراؤ پر اُترآئے اور پولس جیپ کے ساتھ کچھ کاروں کو نقصان کیا ، موقع واردات پر پہنچے جوائنٹ پولس انسپکٹر بی کے سنگھ، ڈی سی پی پرشا نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے ہلکے لاٹھی چارج کا سہارا لیا۔ اور کے ایس آر پی حفاظتی تکڑی کی تعینات کی گئی ہے۔ زخمی افرادکی شناخت راہل ، سدھیر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ پولس دونوں گروپ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیق کرنے کی بات کہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا