English   /   Kannada   /   Nawayathi

ماہنامہ پھول کی جانب سے منعقدہ اسلامی ترانوں کے مسابقہ میں مدیر گل بوٹے کا اظہارِ خیال

share with us

پروگرام میں بطور مہمانِ خصوصی ماہنامہ گل بوٹے ممبئی کے مدیر جناب فاروق سید صاحب نے شرکت کرتے ہوئے ماہنامہ پھول کے کارکنان کی خدمت میں مبارکبادی پیش کی ۔ انہوں نے اپنے خیالات کے اظہار کے دوران کہا کہ ماہنامہ رسالہ نکالنے والے بڑے جگر رکھنے والے لوگ ہیں ، اس میدان میں وہی لوگ آگے بڑھتے ہیں جو اپنا گھر بار بیچ کر آگے بڑھنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ ایک رسالہ نکالنے کے لیے جتنی پیچیدگوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کو آپ بخوبی جانتے ہیں۔ انہوں نے ماہنامہ پھول کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ادب اطفال پر بارہ رسالہ نکلتے تھے ، ماہنانہ پھول میں اس میں ایک عدد کا اضافہ کرتے ہوئے تیرہ تک اس کی تعداد پہنچادی ، جس سے میں اس کو تین سو تیرہ کا عدد کہہ کر اس سے اس طور پر نیک شگون لے رہا ہوں کہ یہ رسالہ ادبِ اطفال میں اپنی پہچان بنائے رکھنے کے ساتھ ساتھ تربیتی انداز میں بچوں کی ایک بڑی ضرورت بھی پوری کرے گا، گل بوٹے کے مدیر نے اس دوران پھول کارکنان کو کئی مفید مشوروں سے بھی نوازا، جنرل سکریٹری مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل وسرپرست پھول مولانا محمد الیاس ندوی نے اسلامی ترانے کے مقابلہ کے انعقاد پر مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ پھول نے امی جان نمبر کی اشاعت سے اپنی اصل مشن کا آغاز کردیا ہے۔ اب تک پھول صرف ہمارے نونہالوں کے درمیان تھا اب ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے نونہالوں کے والدین تک پہنچ چکا ہے جس سے امید لگائی جاسکتی ہے کہ ایک سال کے دوران پھول نے جیسے نونہالوں میں تربیتی انداز میں کام کرنے کی کوشش کی اس طرح اب وہ ان کے والدین کو زندگی کے رہنما اصول دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ مولانا نے رسالوں کی اہمیت وافادیت پر مختصراً روشنی ڈالتے ہوئے کہا الفاظ اور تحریریں کب کس کی زندگی میں تبدیلی پیدا کرے، یہ کہا نہیں جاسکتا ، کوئی بعید نہیں کہ ہمارے اس پھول کو پڑھ کر کسی کا بدل جائے اور وہ اس سے اس کے ایمان پر باقی رکھنے کے فیصلہ ہوجائیں۔ مولانا نے امید ظاہر کی کہ حالات ناسازگاہ ہونے کے باوجود پھول کے کارکنان جس انداز میں کام کررہے ہیں انشاء اللہ اس سے جلد ہی اس کے اصل مشن میں آگے بڑھنے میں مدد ملی گی۔ مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے ما ں کے خصوصی نمبر پراپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بچپن میں سنا تھا کہ ماں کی آنگن میں پھول کھلتا ہے لیکن آج ایک نیا انکشاف یہ ہوا کہ پھول کی آنگن میں بھی ماں کا موجود ہوتا ہے۔مولانا نے اولاد کی تربیت میں ماں کے کردار کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ سچی بات یہ ہے کہ ہم بچوں کی تربیت کرنے کے بجائے اس کو پہلے ہی اسکولوں اور کسی اور کے حوالے کردیتے ہیں جس سے بچے والدین کی بات ماننے کے بجائے ان کی مخالفت کر نے لگتے ہیں اور اپنے ضد پر اڑے رہتے ہیں، اس کی بنیادی وجہ ہماری تربیت کا فقدان ہے۔ مولانا عبدالمتین منیری نے بھی پھول کے کارکنان کو اس جلسہ کے انعقاد پر خصوصی مبارکبادی پیش کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مولانا مفتی عبدالنور فکردے ندوی پروگرام کی غرض وغایت پر روشنی ڈالی جبکہ نظامت کے فرائض مولوی فواز منصوری ندوی اور مولوی جعفر صوان نے بحسنِ خوبی انجام دی۔ نتائج کا اعلان کنوینر مسابقہ مولوی آفاق احمد محتشم نے کیا جس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔ 

سفلیٰ گروپ 
اول : مکتب جامعہ اسلامیہ چوک بازار بھٹکل 
دوم : نیو شمس اسکول بھٹکل 
سوم : انجمن آزاد اسکول بھٹکل 

علیا گروپ 
اول : جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد بھٹکل 
دوم : علی پبلک اسکول بھٹکل 
سوم : نونہال سینٹرل اسکول بھٹکل 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا