English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں مشہورومعروف شخصیت شیخ مصطفی القدیمی حفظہ اللہ کی آمد

share with us

جس میں مہمانوں کے تعارف کے ساتھ عالی سند کی خصوصیات اور امتیازات پر بھی روشنی ڈالی اور باوجود ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے موجودہ دور میں اس کی اہمیت پر بھی کئی مفید باتیں سامنے آئیں۔ اسی نشست میں اسلاف کی قربانیوں اور اس میدان میں ان کے کارناموں کا تذکرہ کر تے ہو ئے آئے ہو ئے مہمان سے مکمل استفادہ کر نے اور ان کی مجالس میں پابندی کے ساتھ حاضر ی دینے کی درخواست کی گئی ،مولا نا اقبال صاحب نائیطے ندوی نے شیخ مصطفی القدیمی کا ستقبال کر تے ہو ئے شہر بھٹکل کا مختصرا تعارف پیش کیا ،مولانا نے اہل یمن کی صفات اور خوبیوں کے سلسلہ میں مو جود احادیث رسول کے حوالہ سے بھٹکل والوں کے ساتھ اہل ایمن کے تعلقات وغیرہ پر مختصرا روشنی ڈالی ،اس کے علاہ شیخ کے ساتھ آئے ہو ئے مہمان شیخ کے شاگرد نے شیخ کا مکمل تعارف کر تے ہو ئے ان کی سند عالی اور اور اس کے طرق پر سیر حا صل گفتگو فرمائی ، استاد دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو مو لا نا فیصل صاحب ندوی نے بھی علم حدیث اور اسناد وغیرہ کے سلسلہ میں روشنی ڈالی ،اخیر میں دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہونچی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا