English   /   Kannada   /   Nawayathi

پڈو بیدری: سوفٹ کار با ئیک سے ٹکرا گئی، شو ہر ہلاک بیوی کی حالت تشویش ناک

share with us

بتا یا جا تا ہے کہ ملکی کے رہنے والے میاں بیوی با ئیک پر سوار ہو کر اپنے نوا سے سے ملنے کے لئے پڈو بدری جا رہے تھے کہ اس دوران پڈو بدری کے بیڑو ہو ٹل کے سامنے پیچھے سے آرہی تیز رفتار سوفٹ کا ر بے قا بو ہو کر ان سے جا ٹکرا ئی ،جس کے نتیجہ میں بائیک پر سوار افراد سخت زخمی ہوگئے اور دونوں کو زخمی حا لت میں شہر کے ایک نجی اسپتال میں بھر تی کیا گیا ،لیکن چند ہی لمحوں بعد شو ہر یشونت جی سنیل (62)زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے اس دنیا سے چل بسا،جب کہ اس کی بیوی وسنتی کو گہرے زخم آئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں سخت نگھداشت والے یو نٹ میں رکھا گیا ہے ،تاہم اس کی حالت بھی نا زک بتا ئی جا رہی ہے ، حا دثہ کے وقو ع پذیر ہو نے پر کا ر ڈرا ئیور مو قع سے فرار ہو گیا تھا ،لیکن بعد میں پو لیس کارسمیت اس کو گرفتار کر نے میں کامیاب ہو گئی ،ملزم بینگلور کا رہنے والا ہے ،لیکن پڈو بدری میں اس بیکری مو جود ہے ،جس کی وجہ سے وہ اکثراس کا قیام پڈو بدری میں رہتا ہے ،لو گوں کا شبہ ہے کہ وہ نشہ کی حالت میں کا ر چلا رہا تھا ،ور نہ وہ حا دثہ کے وقع پذیر ہو نے پر وہاں سے فرار نہ ہو تا ،پڈو بدری میں پو لیس تھا نہ میں معا ملہ درج ہے ،واضح رہے کہ ایک سال قبل ہی مذکورہ میاں بیوی کا جواں سالہ لڑکا سڑک حادثہ میں ہی ہلاک ہو گیا تھا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا