English   /   Kannada   /   Nawayathi

گرین ویلی نیشنل اسکول شیرور کے مالک اور چیرمین جناب عبدالقادر باشو انتقال کرگئے۔

share with us

بتایا جارہا ہے کل رات ان کی صحت ٹھیک تھی لیکن آج صبح جب انہیں دیکھا گیا تو ان کا انتقال ہوچکا تھا۔ آپ دبئی میں اپنے کاروبار سے جڑے ہوئے تھے اور سماجی خدمت کے میدان میں آپ کا نام جانا پہچانا تھا۔ مسجدوں کی تعمیر ، بیواؤں اور یتیموں کی خبر گیری وغیرہ خدمات میں آپ کا نام روشن ہے۔ پڑوسی علاقہ روشن محلہ کی مسجد کی تعمیر میں آپ کا وافر حصہ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں نونہالانِ قوم کو آگے بڑھانے کے لیے آپ نے گرین ویلی اسکول کی بنیاد رکھی جو گذشتہ کئی سالوں سے تعلیمی میدان میں اپنی خدمات انجام دیتا آرہا ہے۔ ان کے علاوہ سیاستدانوں اور ہندوستان کی معروف ہستیوں سے آپ کا خاص تعلق رہا ہے۔ اہلِ شیرور کے ساتھ ساتھ شہر کے کئی شخصیات نے ان کے انتقال پر اپنے گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا