English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر محکمۂ جنگلات رمناتھ رائے کے ہاتھوں بھٹکل میں ’’ایکو بیچ ‘‘اور ’’ٹری پارک ‘‘ کا افتتاح

share with us

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مذکورہ وزیر نے دنیا میں جنگلات کی کمی کی صورتحال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرناٹک کے لیے یہ فخر کی بات ہے جہاں کثیر تعداد میں جنگلات موجود ہیں ۔ وزیر نے کہا کہ عالمی سطح پر درجۂ حرارت کی مقدار میں روز بروز اضافہ سے مستقبل میں انسانی زندگی کے لیے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں ، ایک طرف رہائشی علاقوں کے لیے جنگلات پر قبضہ جمانے کی کوشش ہورہی ہے اور دوسری طرف ریاست میں جنگلات میں اضافہ ریاستی حکومت کا خوش آئند کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کرناٹکا میں شیر ، ہاتھی، چیتے اور دیگر جانورں میں دوسری ریاستوں کے مقابلہ میں زیادہ پائے جاتے ہیں ۔ رکن اسمبلی منکال وائیدیا نے کہا کہ اس پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل ہوناور میں پارک تیار کیا گیا اور اب اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے بھٹکل میں بھی اس کا افتتاح ہوچکا ہے اب امید ہے کہ ہمارے وزیر مرڈیشور یا اس کے آس پاس ایک پارک تیار کرنے کے لیے کوشش کریں گے۔ اس موقع پر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر ، جالی پٹن پنچایت صدر عبدالرحیم شیخ ، تعلقہ پنچایت صدر رادھا اشوک اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ ملحوظ رہے کہ دونوں پارک میں بچوں کے لیے کھیلنے کے جھولے اور دیگرسازوسامان موجود ہے۔ اس کے علاوہ اوپن جم ، میڈیکل پلانٹ گارڈن اور تقریباً ایک کلومیٹر تک چہل قدمی کے لیے خوبصورت درختوں کے جھنڈ میں فٹ پاتھ بھی تیار کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا