English   /   Kannada   /   Nawayathi

دھوکہ دہی کے الزام میں کالج طالب علم گرفتار

share with us

تفصیلات کے مطابق ونود نے سنیل شٹی نامی کالج کے طالب علم سے دوستی کی ،اور اسے یہ احساس دلاتا رہا کہ وہ ایک سونے کے تاجر کا بیٹا ہے ،جب پوری طرح وہ اس کے جال میں پھنس گیا تو 19مئی کو اس نے سنیل سے تین لاکھ روپئے کی بھاری رقم قرضہ کے طور پر لی ،اور ایک ہفتہ کے اندر واپس لوٹا نے کا وعدہ بھی کرلیا ، سنیل بھی اسے ایک کاروباری سمجھ کرتین لاکھ روپئے دے دئیے ، مدت ختم ہونے پر رقملوٹانے کی باری آئی تو وہ کچھ نہ کچھ بہانے سے بات ٹالتا رہا ،آخر جب سنیل کو لگنے لگا کہ دال میں کچھ کالا ہے ،تو اس نے ونود کے خلاف دھوکہ دہی کا معاملہ درج کر لیا ، پولس نے اس معاملہ کی تحقیق کی تو پتہ چلا کہ یہ پہلا شخص نہیں ہے جسے اس نے دھوکہ دیا ہے ، بلکہ اس سے قبل کئی کا لج کے طلباء کو پچاس لاکھ کا چونالگا چکا ہے ، اور کچھ لڑکوں نے بھی اس کے خلاف معاملہ درج کر لیاتھا ،پولس نے اسیگرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا جہاں اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا