English   /   Kannada   /   Nawayathi

این ستیش کے بجائے ٹی آر سریش ہوں گے منگلور کے نئے پولیس کمشنر (مزید ساحلی خبریں )

share with us

اس سے قبل وہ شمالی بنگلور میں ڈی سی پی کی خدمات انجام دیا کرتے تھے۔ ملحوظ رہے کہ ساحلی علاقوں میں منگلور ایک حساس علاقہ مانا جانا جاتا ہے جہاں پر فرقہ وارانہ کشیدگی ہونے کی وجہ سے کام کرنے کے لیے دشواریاں پیش آتی ہیں، ا س ساتھ ساتھ انڈرورلڈ ڈان کرائم اور سیاستدانوں کی مداخلت کی وجہ سے بھی کام میں خلل واقع ہوتا ہے۔ سیمنتھ کمار اور چندرا شیکھر کے علاوہ کوئی بھی یہاں پر ایک سال سے زیادہ بطور پولیس کمشنر کے اپنی خدمات انجام نہیں دے سکا ہے۔ 

والدہ کی موت کے بعد لاپتہ نوجوان کے پنجاب میں ہونے کی تصدیق :اہلِ خانہ کو جلد گھر لوٹنے کی امید 

اڈپی 30؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) اپنی والدہ کی موت کے بعد پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے نوجوان کے پنجاب میں ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس اس کے موبائل فون کے لوکیشن کو دیکھتے ہوئے اس کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ اس سے قبل اس نے اپنے اہلِ خانہ کو بذریعہ وھاٹس اپ جلد گھر پہنچنے کا پیغام روانہ کیا تھا۔ نوجوان کی شناخت اکشئے مقیم منگلور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو 25اپریل کو اپنی پھوپھی کے گھر سے لاپتہ ہواتھا ۔ ذرائع کے مطابق نوجوان کی والدہ دماغی طور پر کمزور تھی اور لمبی بیماری کے بعدوہ چند ماہ قبل چل بسی ، بتایا جارہا ہے کہ والدہ کی موت کے بعد وہ نفسیاتی مریض بن گیا تھا ،و ہ 24 اپریل کو اپنی پھوپھی کے گھر آیا اور اپنی پیدائشی سرٹیفکٹ پھوپھی سے یہ کہتے ہوئے لے گیا تھا کہ اس کی فوٹو کاپی کرکے ا نہیں لوٹائے گا۔ وہ بذریعہ بائک گھر سے گیا تھا جس کے بعد سے اس کاپتہ نہیں چل پایا۔ اس کی پھوپھی کے مطابق جب رات تک بھی وہ گھر واپس نہیں آیا تو پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا۔ پولیس نے اس کے موبائل فون کا لوکیشن معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ جب اس نے اپنی بہن کو آخری کال کیا تھا وہ ساستان میں تھا جب کہ اس نے اپنی بہن کو ملپے ہونے کی بات کہی تھی۔ پولیس نے کوٹا، برہماور اور کنداپور پولیس تھانہ سے رابطہ کرکے واقعہ کی جانکاری دی لیکن بہت کوششوں کے بعد اس کا پتہ نہیں چل پا یا۔ دوبارہ جب اس کا موبائل فون کا لوکیشن معلوم کیا گیا تو اس کے پنجاب میں ہونے کی تصدیق ہوئی۔ اس دوران نوجوان نے اپنے اہلِ خانہ کو بذریعہ وھاٹس اپ پیغام روانہ کرتے ہوئے یہ بات کہی کہ وہ نفسیاتی دباؤ میں آنے کی وجہ سے گھر سے چلا گیا تھا اور وہ جلد گھر لوٹنے والا ہے۔ پیغام موصول ہونے کے بعد اہلِ خانہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہیں امید ہے کہ وہ جلد ہی گھر لوٹنے والا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا