English   /   Kannada   /   Nawayathi

اچا نک بریک لگا نے سے با ئیک کی پچھلی سیٹ پر سوار اٹھا رہ سا لہ لڑکی گر کر ہلاک (مزید ساحلی خبریں)

share with us

س کے جھڑ کے کی وجہ سے با ئیک کی پچھلی سیٹ پر سوار شیبا سڑک کے دوسری جانب جا گری ،جب کہ اسی لمحہ منگلور سے اڈپی جا نے والی ایک لا ری اس کے پاؤں کو کچل کر چلی گئی ،جس کی بنا پر شیبا بری طرح زخمی ہو گئی ،زخمی حا لت میں اس کو فورا اسپتال لے جا یا گیا ،تاہم زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے وہ اس دنیا سے چل بسی ،محمد مبشر کے خلاف پو لیس تھا نہ میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔

دو بارہ چیک کر نے کے لئے پی یو کی ایک طا لبہ نے جوا بی کا پی طلب کی تو 8؍ صفحات غا ئب تھے

ہا سن۔28؍ مئی ۔2017۔(فکرو خبر نیوز) یہاں کے سکینڈ پی یو کی ایک طا لبہ کو اپنے نمبرات کے سلسلہ میں عدمِ اطمینان کے بعد طالبہ کی جانب سے جوا بی کا پی حاصل کر نے کے لئے داخل عرضی کے بعد انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کے جوا بی کا پی کے 26 صفحات میں سے آٹھ صفحات غا ئب ہیں ،بتا یا جا تا ہے کہ آر یم شو بھا حال ہی میں ہو نے والے پی یو کے امتحان میں BGS کالج سے امتحان دیتے ہو ئے 550نمبرات سے کا میابی حا صل کر لی تھی ،انگریزی کے مضمون میں 80 نمبرات سے کامیابی ملنے پر بہت غمگین ہو ئی ،اس لئے کہ اس کی تو قع اس سے بہت زیا دہ بڑھ کر تھی ،اپنی توقع سے کم نمبرات حاصل ہو نے پر اس نے دو باری چیک کر نے کے لئے عرضی داخل کی اور 400 فیس بھی ادا کی ،کچھ دنوں بعد جب اس کی جوا بی کاپی اس کو حاصل ہو ئی تو اس بات کو لے کرمزید پریشان ہو گئیں کہ اس کی کا پی کے 26 صفحات میں سے 8 صفحات غا ئب تھے ،شو بھا کے ساتھ پیش آنے والے اس معا ملہ نے شو بھا اور اس کے اہل خا نہ کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے ،میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے شو بھا نے اپنی آزما ئش کا ذکر کر تے ہو ئے کہا کہ میں نے اپنی جوا بی کا پی حا صل کر نے کے لئے عر ضی اس امید میں داخل کی تھی کہ اس کو حاصل کر نے کے بعد دو باری چیک کر نے کے لئے بھیج دو نگی ،لیکن میرے جوا بی کا پی کے 8 صفحات غا ئب ہیں ، لڑکی نے حالیہ واقعہ پر کئی سوالات کھڑے کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ، اس سلسلہ میں اس نے پی یو بورڈ کے ذمہ داران سے بھی گفتگو کی لیکن دوروز گذرنے کے بعد بھی ان کی طرف سے اب تک کو ئی جوا ب نہیں دیا گیا ہے ،ہر ممکنہ کوشش کر نے کے بعد بھی معا ملہ کے حل ہو نے کے سلسلہ میں کسی طرح کی امید نظر نہیں آئی تو اس نے عوام سے ہی اس سلسلہ میں مشورے طلب کیے ہیں ۔اس واقعہ کے بعد شوبھا اور اس کے اہلِ خانہ بہت ہی پریشان ہیں ،لڑکی کی اس سلسلہ میں عوام سے تعاون کرنے کی درخواست کی ہے۔ لڑکی یہ بھی سوال کیا ہے کہ پی یو بورڈ کو چا ہئے کہ وہ ان کے جوا بی پر چوں کی حصولیا بی میں ان کی مدد کرے ،تا کہ اس کے جوا بی کا پی کی دو بارہ چیکنگ ہو سکے ،اور اس کو اپنے نمبرات کے سلسلہ میں سکون حاصل ہوسکے۔ 

پانچ منزلہ عمارت میں آگ حادثہ: لاکھوں مالیت کی اشیاء جل کر خاک 

بنگلور 28؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کی اشیاء جل کر خاک ہونے کی واردات بنگلور سینٹر جیل روڈ کائی کوندرا ہلی میں پیش آئی ہے۔ حادثہ کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ فائر بریگیڈ افسران کے مطابق صبح تقریباً ساڑھے گیارہ بجے عمارت کے پہلی اور دوسری منزل سے جلنے کی بو آنے لگی۔ اسی عمارت کے نچلے حصہ میں سوپر مارکیٹ ہے جبکہ دوسری ،تیسری اور چوتھی منزل پر گیسٹ ہاؤس ہے۔نریندر کمار اور آشوتوش کمار نے جلنے کی بو محسوس کرنے کے بعد عمارت میں موجود دیگر لوگوں کو اس کی اطلاع دی ، جس کے بعد تمام افراد بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ افسران کے مطابق شبہ ہے کہ حادثہ شاٹ سرکیوٹ کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ 

اٹھائیس سالہ خاتون لاپتہ: معاملہ درج 

بنٹوال 28؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) اپنے شوہر کے گھر جانے کی بات کہتے ہوئے گھر سے نکلی اٹھائیس سالہ خاتون گذشتہ دوروز سے لاپتہ ہونے کی وجہ سے اہلِ خانہ پریشان ہیں۔ خاتون کی شناخت پاؤلین لیسراڈو (28) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو جمعہ کے روز سے لاپتہ ہے۔ بنٹوال دیہی پولیس تھانہ میں گمشدگی کا معاملہ درج کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ خاتون اپنے مائیکے میں مقیم تھی۔ اس کا شوہر بیرونِ ملک ملازمت کیا کرتا ہے جبکہ خاتون بھی منگلور کے ایک فرم میں ملازمت کیا کرتی ہے۔ جمعہ کے روز اپنے شوہر کے یہاں جانے کی بات کہتے ہوئے اپنے والد کے گھر سے نکلی ، جس کے بعد سے وہ نہ اپنے شوہر کے گھر پہنچی ہے اور نہ واپس مائیکے آئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے وہ اپنے کام پر بھی نہیں گئی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا