English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلم نوجوان پر حملہ کے بعد کلڑکا میں بند منایا گیا ، بند پوری طرح کامیاب (مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

share with us

اس کے بعد شرپسندوں نے مسلمانوں کی دکانوں پر پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے ایک مسلم نوجوان زخمی ہوا۔ جان لیوا حملہ محمد حاشر نامی نوجوان پر کیا گیا جسے سخت زخمی حالت میں ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت متھن ، امت ، اور یاتھن کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جن کا تعلق زعفرانی جماعت سے بتایا جارہا ہے ۔ ذڑائع کے مطابق متھن حال میں ہی جیل سے ضمانت پر رہاہوا ہے ، اس سے قبل اقدامِ قتل کے معاملہ میں اسے حراست میں لیا گیا تھا۔ سپرنڈنٹ آف پولیس گلابو راؤ بھورسے نے علاقہ کا دورہ کرکے سیکوریٹی کا جائزہ بھی لیا ہے۔ فی الحال حالات پرامن بتائے جارہے ہیں ۔ 

منگلور : زیر تحویل قیدی کی اسپتال میں موت 

منگلور 28؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) ضلع جیل میں زیر تحویل ایک قیدی وینلاک اسپتال کے قیدی وارڈ میں موت واقع ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مہلوک کی شناخت منجوناتھ (قیدی نمبر 7975) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جسے اروا پولیس تھانہ میں درج ایک معاملہ کے تحت گرفتار کرلیا گیا تھا۔ مذکورہ قیدی 9دسمبر 2016سے حراست میں تھا اور فعہ 381کے تحت درج الزامات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ پولیس افسران کے مطابق منجوناتھ کی طبیعت گذشتہ کئی دنوں سے ناساز تھی اور اسے وینلاک اسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں صبح ساڑھے تین بجے اس نے اپنی آخری سانس لی۔ افسران کا کہنا ہے کہ منجوناتھ کی موت فطری ہے ۔ 

بلدیہ کے پانی پر چائے پانی کے نام پرر وپئے وصولی

عوام ناراض ، افسران کی شکایت کے بعد معاملہ ہوا حل 

اڈپی 28؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) گرمی سے جہاں لوگ پریشان ہیں وہیں پانی کی کمی نے لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ افسران کی جانب سے پانی کی فراہمی کو لے کر اقدامات بھی کیے جارہے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے فراہم کیا جانے والا پانی لوگوں کو مفت ملنے کے بجائے ان کے پاس سے روپئے وصول کیے جارہے ہیں۔ اس طرح کا واقعہ اڈپی کے کوڈانکو علاقہ میں پیش آیا ہے جہاں ایک کونسلر کے شوہر پر الزام ہے کہ وہ پانی فراہم کرنے پر لوگوں سے فیس بھی وصول کیا کرتا ہے۔ سٹی میونسپل کی جانب سے فراہم کیے جانے والے پانی پر بیس روپئے وصولے جارہے ہیں۔وزیر پرمود مادھاوراج نے افسران کو تاکید کی تھی کہ اس کی تصویروں والے بینر لگا کر پانی تقسیم کیا جائے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کوڈانکور علاقہ کے گیارہ محلوں کے غریب اور متوسط خاندانوں سے بیس بیس روپئے وصول کیے جاچکے ہیں۔ عوام کا الزام ہے کہ فراہم شدہ پانی ناقابلِ استعمال ہے۔ گنپتی شیتی گار جو جانکی نامی خاتون کونسلر کا شوہر ہے جب سے اس سے روپئے وصولنے کے دوران سلیم نامی شخص نے سوال کیا تو اس نے یہ جواب دیا کہ یہ روپئے بطورِ فیس نہیں لیے جارہے ہیں بلکہ چائے پانی کے لیے وصول کیے جارہے ہیں۔ مذکورہ وزیر نے لوگوں کو ہدایات دی ہیں کہ ٹینکر کے ذریعہ تقسیم کیے جانے والے پانی کی فراہمی پر کوئی فیس نہ دی جائے اور انہوں نے اس طرح روپئے وصولنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کیے جانے کے بھی ہدایات جاری کیے ہیں ۔ 

ہاسٹل میں مقیم طالبہ کی موت :ڈینگو سے موت واقع ہونے کا شبہ ، نگراں کے خلاف احتجاج 

میسور 28؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) مہارانی کالج کی طالبہ کی اسپتال میں علاج کے دوران موت واقع ہونے کو لے کر کئی سوالات کھڑے کرتے ہوئے نگراں کو اس واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے ۔ واقعہ کو لے کر ہاسٹل میں مقیم طالبات نگراں پر اپنے غصہ کا اظہار کررہی ہے اور الزام لگارہی ہے کہ اس کی موت نگراں کی لاپرواہی کی وجہ سے ہورہی ہے۔ ذرائع کے مطابق شبہ ہے کہ طالبہ کی موت ڈینگو کی وجہ سے ہوئی ہے کیونکہ طالبات نے الزام لگایا کہ ہاسٹل کی ٹنکی مدت سے صاف نہیں کی گئی ہے اور نہ ہاسٹل حدود میں مچھر مار دوائی کا استعمال کیا گیا ہے۔ مہلوک طالبہ کی شناخت سنچیتا ایس آرادھیا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ طالبہ کو کئی دنوں سے تیز بخار تھا، ہاسٹل کے نگراں پر الزام ہے کہ بار بار اجازت مانگنے کے باوجود نگراں نے گھر جانے کی اجازت اس وقت تک نہیں دی جب تک وہ بقایافیس نہ ادا کرے۔ کسی طرح فیس ادا کرنے کے بعد وہ اپنے ایک رشتہ دار کے یہاں گئی جنہوں نے اسے جے ایس ایس اسپتال میں داخل کیا ۔ جمعہ کے روز اس کی طبیعت مزید بگڑگئی اور دوپہر کے وقت اس نے اسپتال ہی میں اپنی آخری سانس لی۔ طالبات کا کہنا ہے کہ شدید بخار میں بہت سی طالبات مبتلا ہیں اور انہیں محتلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ 

؂11سالہ لڑکی ندی میں ڈوبنے سے ہلاک

کنداپور: 28؍مئی (فکروخبر نیوز) تالاب کنارے کھیلتے ہوئے گیارہ سالہ لڑکی کی ندی میں ڈوب جانے سے موت واقع ہونے کا واقعہ یہاں ہینگاویلی میں پیش آیاہے ، مہلوک کی شناخت سواتھیّ (11)کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق سواتھی اپنی سہیلیوں کے ساتھ مکان کے قریب واقع ندی کنارے کھیل رہی تھی ، کچھ ہی دیر میں اس کی سہیلیوں کو احساس ہو ا کہ وہ کہیں دکھائی نہیں دے رہی اس پر انہوں نے خیال کیا کہ وہ کہیں چھپ گئی ہوگی، لیکن تلاش کے باوجود بھی کہیں سے اس کا کوئی پتہ نہیں چل پایا تو وہ اس کے گھر پہونچے لیکن جب وہاں بھی وہ نہیں پہونچی تھی،اس پر گھر والے بھی کافی پریشان ہو گئے اور اس کی تلاش کے لئے نکل پڑے جیسے ہی وہ ندی کنارے پہونچے توندی میں اس کی لاش تیرتی ہوئی پائی گئی ،اسے فوری طور اسپتال لے جایا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ،معاملہ شنکر نارائن پولس تھانہ میں درج کر لیا گیا ہے ،،پولس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا