English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانا تیمور گوائی ندوی نے مکمل کی وکالت کی تعلیم

share with us

اس وقت انہوں نے بحیثیت جنر ل سکریٹری مولانا ابوالحسن علی ندوی ، روحِ رواں علی پبلک اسکول و صدر فکروخبر موصوف کی خدمت میں مبارکبادی پیش کرتے ہوئے ڈھیروں ساری دعاؤں سے نوازا ہے ، اسی طرح جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد کے مہتمم مولانا مقبول کوبٹے ندوی نے بھی اس کو جامعہ اسلامیہ کے ایک فارغ کی حیثیت سے تاریخ رقم کرنے اور دیگر طلباء کو اس سلسلہ میں بھی سوچنے کے لئے مجبور کرنے والے موصوف عالمِ دین کی خدمت میں ادارہ جامعہ اسلامیہ کی جانب سے مبارکبادی پیش کی ہے ۔ملحوظ رہے کہ مولاناتیمور ندوی اپنے طالب علمی کے زمانے سے ہی ایک متحرک فعال اور صلاحیت مند طالب علم مانے جاتے تھے، جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد سے عالمیت سے فراغت کے بعد دارالعلوم ندوۃ العلماء میں فضلیت حاصل کی پھر دورانِ طالبِ علمی وہ قرآن کو بھی حفظ کرنا شروع کیا اور اس طرح حافظ قرآن کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ ندوہ سے فراغت کے بعد وہ عصری تعلیم کی جانب اپنا رجحان کرتے ہوئے ، علماء کی وکالت کے میدان سے دوری کو بڑی سنجیدگی سے لیتے ہوئے اپنے اساتذہ سے رائے مشورے کئے او رپھر اس میدان میں پوری فکرکے ساتھ اُتر گئے اور ایس ایس ایل سی، پی یوسی کے ساتھ پورے پانچ سالہ کور س مکمل کرتے ہوئے یہ ڈگری حاصل کی۔ موصوف وکیل چونکہ اندارہ فکروخبر سے بھی اس کے اول دن سے جڑے ہیں اور اس کے کئی ساری ذمہدارایوں سے بھی وابستہ ہیں تو ادارہ فکروخبرکے ایڈیٹر انچیف مولانا ہاشم نظام ندوی اور دیگر پورا اسٹاف ان کی خدمت میں تہہ دل سے مبارکبادی پیش کرتے ہوئے اگلے روشن مستقبل کے لئے دعا گو ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا