English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسکول اور کالج کے قریب شراب خانہ کے لیے اجازت دئیے جانے پر مشتعل ہوئے لوگ (مزیدساحلی خبریں )

share with us

اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگ پنچایت کے باہر جمع ہوگئے اور کہا کہ مستقبل میں اگر اجازت دی جائے گی تو ہم بڑے پیمانے پر اس کی مخالفت میں احتجاج کریں گے۔ جانکی بلاوا نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ کسی بھی صورت میں شراب خانہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آننت واڑی حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کے لیے پہنچے آئی جی پی 

راستہ مرمت کرنے والوں کے ساتھ خصوصی بات چیت کی جائے گی 

کنداپور 25؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) مغربی زون کے آئی جی پی ہری شیکرن نے آننت واڑی میں پیش آئے بس اور ٹیمپو کے تصادم میں زخمی افراد کی آج عیادت کی۔ یاد رہے کہ اس حادثہ میں آٹھ افراد ہلاک او رپچیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ شدید زخمی افراد کو منیپال اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر مریضوں کو کنداپور کے اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ عیادت کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئی آئی جی پی نے کہا کہ سڑک حادثات کی کثرت اہم شاہراہ کے توسیعی کام کی وجہ سے ہورہی ہے، میں نے متعلقہ محکموں کے ذمہ داروں سے بات چیت کی ہے، اس کے لیے جگہ جگہ بورڈ نصب کیے جانے کا طریقہ بہتر ہے تاکہ اگلے راستہ کے متعلق جانکاری مل جائے لیکن توسیعی کام کی وجہ سے بورڈ نکالے گئے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ توسیعی کام کرنے والی کمپنی سے بھی وہ بات چیت کریں گے اور حادثات روکنے کے لیے کوششیں کریں گے۔ انہوں نے زخمیوں کو ریوینیو محکمہ کی جانب سے پانچ پانچ ہژزار روپئے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزید ضلع انچارج وزیر اور دیگر افسران سے بھی بات چیت کرکے مزید رقم دلانے میں اپنی بھرپور تعاون دیں گے۔ 

منگلور کے سٹی پولیس کمشنر کا تبادلہ 

ستیش کمار اب پولیس کمشنر کا عہدہ سنبھالیں گے 

منگلور 25؍ مئی (فکروخبرنیوز) ایس مرغان کے بعد سٹی پولیس کمشنر کا عہدہ سنبھالنے والے آر چندرا شیکھر کا تبادلہ اب بنگلور میں ہوگیا ہے۔ انہیں اب مجرمانہ تحقیقاتی محکمہ کا آئی جی پی بنایا گیا ہے۔ چندرا شیکھر کی جگہ پرآئی پی ایس افسر این ستیش کمار کو منگلور کا نیا پولیس کمشنر بنایا گیا ہے۔ جو اس سے قبل ڈپٹی جنرل آف پولیس اینڈ ڈائریکٹور کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ خیال رہے کہ چندراشیکھر کے سٹی پولیس کمشنر کے بننے کے بعدکئی ایک مجرمانہ معاملات حل ہوئے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ وہ لاء اینڈ آر ڈر کے سخت پابند تھے اور لاء اینڈ آرڈر ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ نمٹنے ک لیے ہروقت تیار رہتے تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا