English   /   Kannada   /   Nawayathi

فیس بک پر کانگریس مخالف پوسٹ کرنے پر نوجوان کی پٹائی (مزید ساحلی خبریں)

share with us

بیس کلو گانجہ کے ساتھ تین افراد گرفتار

بنٹوال :24؍مئی (فکروخبر نیوز) گانجہ اسمگل کرتے ہوئے تین افراد کو کارکلا پولس کی جانب سے دھر مستھلا کے قریب رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے، ، گرفتار شدہ افراد کی شناخت تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے سیلبی ،سنتاکمار ، اور چندرا کمار کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، پولس کو ملی خفیہ جانکاری کی بناء پر پولس نے ان تینوں ملزمین کو دھرمستھلا بس اڈہ پر روک لیا ،پولس کے مطابق ان کے پاس دو تھیلیاں تھیں جن میں دو دو کلو کے دس گانجہ پیکٹ تھے ، تفتیش کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اسے وجئے واڑہ سے خریدا تھا تاکہ وہ اسے زیادہ قیمت میں فروخت کر سکیں .

بزرگ خاتون کے قاتل کوعدالت نے سنائی عمر قید کی سزا 

اڈپی : 24؍مئی (فکروخبر نیوز) 2010 میں پیش آئے قتل اور چوری کے الزام میں گرفتار ایک شخص کو اس معاملہ میں دوشی قرار دیتے ہوئے عدالت نے عمر قیدکی سزا سناتے ہوئے 25000روپئے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ، بتایا جا رہا ہے کہ سدندرا نامی خاتون اپنے مکان میں اکیلے رہا کرتی تھی ، جبکہ اس کے دونوں بیٹے بینگلور میں رہائش پذیر تھے ، ملزم یوگیش کمار پجاری کا گھر قریب ہی ہونے کی بناء پر وہ بخوبی واقف تھا کہ وہ مکان میں اکیلی ہے اور ہمیشہ قیمتی زیورات سے ملبوس رہتی ہے ، قتل کی رات یوگیش دیوار پھاند کر خاتون کے گھر داخل ہوا ، اور گھر کے صحن میں صفائی کر رہی خاتون پر جانلیوا حملہ کر اس کے زیورات لوٹ وہاں سے فرار ہو گیا ، اور اسے وہیں مرنے کے لئے چھوڑ دیا ،اسی زخموں کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی،تھانہ میں معاملہ درج کئے جانے پر پولس نے اس معاملہ کی تحقیقات شروع کی اور کچھ ہی دنوں میں اس تک پہونچنے میں کامیاب ہو گئی ، تفتیش کے دوران اس نے پولس کو بتایا کہ اس نے اپنی دکان کے لئے بینک سے ایک بڑا قرضہ لیا تھا ،جسے وہ وقت پر ادا نہ کر سکا ،اسی وجہ سے اس نے اسکے لوٹ اور ہتھیا کی سازش رچی ،تمام گواہوں اور ثبوتوں کے آدھار پر عدالت نے ملزم یوگیش کمار کو دفعہ 302 کے تحت عمر قید اور چوری کرنے پر دفعہ 397چوری ایکٹ کے تحت سات سال قید با مشقت ی سزا سنائی ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا