English   /   Kannada   /   Nawayathi

یکم جون سے اکتیس جولائی تک مچھلی شکار کشتیاں بند رہیں گی (مزید ساحلی خبریں )

share with us

اسکولوں میں ملیالم زبان لازم کیے جانے پر کنڑا بولنے والے ہوئے برہم 

ڈی سی دفتر کے باہر شدید احتجاج 

کاسرگوڈ 24؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز)کیرلا حکومت کی جانب سے اسکولوں میں کنڑا زبان ضروری قرار دئیے جانے کے خلاف کنڑ بولنے والوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے اس کی مخالفت کی۔ اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر آج صبح ہی بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے اور سخت احتجاج کرتے ہوئے مین گیٹ پر دھرنا دیا اور کسی بھی ملازم کو اندر جانے نہیں دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس نے جب ملازمین کو اندرجانے کی اجازت دی تو احتجاجی بھڑک گئے اور پولیس سے بحث کی ۔ احتجاجیوں کے گیٹ پر دھرنا دینے کی وجہ سے آج ڈپٹی کمشنر کے دفتر سمیت کئی دیگر دفاتر میں کام نہیں ہوپایا ۔ احتجاجیوں نے ریاستی حکومت کے فیصلہ کو کنڑ ا زبان بولنے والوں کے خلاف قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر وزیر اعلیٰ اس اہم مسئلہ کی طرف دھیان دیں۔ مذکورہ احتجاج کنڑا ہوراٹا سمیتی کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ احتجاجیوں کو مخاطب کرتے ہوئلے سی یوگیندرا سرسوتی سوامی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج حکومت کے اس فیصلہ کے خلاف نہیں ہے بلکہ ان لوگوں کے خلاف ہے جو کنڑا زبان ہی کی مخالفت کرتے ہیں۔ اس موقع پر مولانا عبدالعزیز نے کنڑا زبان کی مخالفت کو کنڑا تہذیب کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اب ریاستی وزیر اعلیٰ کو آگے آتے ہوئے اس تہذیب کو بچانا چاہیے۔ ونسیٹ ڈیسوزا نے کہاکہ ہماری حمایت صرف کنڑ ا زبان والے نہیں کررہے ہیں بلکہ کوکنی بولنے والوں کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ ہے۔اس موقع پر کئی کنڑا سمیتی کے کئی ایک ممبران موود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اس جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا تو ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ 

کنڈکٹر کو خلیجی ممالک سمیت دیگر لوگوں کے دھمکی آمیز فون کالز ہوئے موصول 

کنداپور 24؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) سوشیل میڈیا پر ایک کنڈکٹر کے خلاف لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کیے جانے والی خبر پوسٹ ہونے کی وجہ سے کنڈکٹر کو دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد پولیس تھانہ میں شکایت درج کیے جانے کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بس کنڈکٹر سچن دیواڑیگا کے خلاف فیس بک اور وھاٹس اپ پر لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ خوانی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پوسٹ میں کہا گیا کہ مذکورہ کنڈکٹر لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی کرتا ہے اور اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر چھیڑخوانی بھی کرتا ہے۔ سوشیل میڈیا پر سچن کی تصویر کے ساتھ بس کی بھی تصویر شےئر کی گئی ، پوسٹ میں سچن کو سبق سکھانے کی بھی بات کہی گئی ہے اور اس کے ساتھ اس کا موبائل نمبر بھی دیا گیا ہے۔ سچن کو دھمکی آمیز کال موصول کے بعد اس نے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کراتے ہوئے صفائی پیش کی ۔درج شدہ معاملہ میں اس نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی اس طرح کی حرکت نہیں کی ، چند لوگوں میرے خلاف من گھڑت باتیں شےئر کرکے میرے دل کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بعض دھمکی آمیز کالیں دبئی اور دیگر خلیجی ممالک سے بھی موصول ہوئیں ہیں۔ مذکورہ شخص نے پولیس سے سوشیل میڈیا میں اس کے خلاف اس طرح کی من گھڑت باتیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا