English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹول گیٹ پر ہو نے والی مسلسل بد معاشی اور بد تمیزی کی وجہ سے مسا فرین پریشان(مزید ساحلی خبریں )

share with us

لیکن جب ٹول گیٹ کے اسٹاف نے دیکھا کہ ان کی کار پر مہا رشٹرا کا رجسٹریشن نمبر ہے تو فورا دو کارکنان اس کار کا تعا قب کر تے ہو ئے ان کو روکنے میں کامیاب ہو ئے پھر انھوں نے ڈرا ئیور سے آئی،ڈی پروف اور دستا ویزات (Documents)طلب کئے ،مگر جب ڈرا ئیور نے کاغذات دکھا نے سے انکار کیا اور کار والے مسا فر ان سے لڑ نے لگے تو ٹول پلا زہ کے کارکنان نے مبینہ طور پر انصار احمد پر حملہ کر دیا ،الال پو لیس نے مو قع پر پہنچ کر دو نوں کارکنان کو گرفتار کر تے ہو ئے ان کے خلاف قتل کا کیس درج کر لیا ہے ۔

شادی کے ایک ہی ماہ کے اندر دلہن کی خودکشی: وجہ نامعلوم

اڈپی۔23؍ مئی۔2017۔(فکرو خبر نیوز)نئی نویلی دلہن کی طرف سے اپنے سسرال میں لٹک کر خو د کشی کر نے کی واردات یہاں کے کنکنا ڈی علاقہ میں پیش آئی ہے ،مہلوک کی شنا خت اوشا (32) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ اوشا ابھی ایک ماہ قبل ہی شا دی کے رشتہ سے منسلک ہو ئی تھی ،اور بظاہر وہ خوش بھی نظر آرہی تھی مگر اس کے اچانک خودکشی کے اقدام نے کئی سارے سوالات کھڑے کردئے ہیں ،اور یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اوشا کے سسر اپنے گھر یلو کام کاج میں مصروف تھے ،جب کہ اس کا شو ہر منو ہر اپنے کام کاج سے فارغ ہو کر دو پہر کے وقت ظہرا نہ کے لئے اپنے گھر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ کمرے کا دروازہ بند ہے ،بار بار دروازہ کھٹکھٹا نے کے با وجوداندر سے کو ئی جوا ب نہ آیا تواس نے کھڑ کی کی سوراخ سے اندر کی طرف جھا نکنے کی کو شش کی توبیوی کی لاش لٹکی ہو ئی حالت میں پا ئی گئی ،جس کی بنا پر فوراً دراوزہ کو توڑکر پو لیس کو اس سلسلہ میں مطلع کیا گیا ،پھر بعد میں پو لیس نے اس کی لاش کو پو سٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ،مگر اب تک اوشا کی طرف سے ہو نے والے اس خطر ناک اقدام کا سبب معلوم نہ ہو سکا ہے ، اس سلسلسہ میں پو لیس کی طرف سے تحقیقات جا ری ہیں ،کاپوپو لیس تھا نہ میں معا ملہ درج کر لیا گیا ہے ۔

کا ر سڑک حا دثہ کا شکار ۔۔۔تین ہلاک،دو کی حالت تشویشناک

کلبر گی ۔23؍ مئی ۔2017۔(فکرو خبر نیوز)گلبر گہ ضلع کے کلبر گی نا می علاقہ میں کل رات قریب 11 بجے ایک کار سڑک حادثہ کا شکار ہو نے سے کار میں موجود تین افراد کے ہلاک ہو نے کی خبر فکرو خبر کو موصول ہو ئی ہے ،جب کہ بقیہ دو کی حالت تشویش ناک ہے ، مہلو کین کی شنا خت ادّے می کے رہنے والے بسپا (33)، پی ،ڈی ،اے،انجینئرنگ کالج کلبر گی کے طالب علم پر تیکشا (30)اور پر تھیب (31) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ پا نچ دوست کار میں سوار ہو کر سیڈم روڈ پر واقع ایک دھا بہ میں کھا نے کے لئے گئے ہو ئے تھے ،کھا نے سے فارغ ہو کر واپس آتے ہو ئے تیز رفتاری کی بنا پر کار بے قا بو ہو کر درخت سے جا ٹکرا ئی ،جس کے نتیجہ میں کار میں مو جود تین افراد مو قع پر جاں بحق ہو گئے ۔جب کہ بقیہ دو کو ،سخت چو ٹیں آنے کی بنا پر کلبر گی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرا یا گیا ہے ،تا ہم ان کی حالت اب بھی نا زک بتا ئی جا رہی ہے ،وی ،وی ،پو لیس تھا نہ میں معا ملہ درج کر لیا گیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا