English   /   Kannada   /   Nawayathi

اپنی بیوی اور بچوں کو زہر دینے کے بعد کانسٹیبل نے کیا اقدامِ خودکشی (مزید ساحلی خبریں)

share with us

واردات اس وقت منظر عام پر آئی جب اس کے رشتہ دار ان سے ملنے کے لیے ان کے گھر گئے اور انہوں نے فوری طور پر واقعہ کی جانکاری پولیس کو دے دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کرلیا ۔واقعہ کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ سمپیگے ہلی پولیس تھانہ میں سبھاش کے خلاف دفعہ 302، 309، اور 306کے تحت معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

بجلی گرنے سے تین نوعمر لڑکے جاں بحق ، ایک شدید زخمی 

ہاویری 23؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) ضلع کے ہیرے کیرور گاؤں کے الداگیری علاقہ میں بجلی گرنے سے تین نوعمر لڑکوں کے جاں بحق ہونے اور ایک کے شدید طور پر زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت الفاظ خان ، احمد خان پٹھان ، آفرید خان امام صاحب پٹھان اور عبدالقادر گیلانی عبدالغنی کوڈ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مذکورہ تینوں کی عمر چودہ سال بتائی جارہی ہے جبکہ سمیر خان پٹھان نامی لڑکا شدید طور پر زخمی ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ لڑکے ایک درگاہ سے لوٹنے کے دوران اچانک کڑک اور گرج کے ساتھ بارش شروع ہوئی ہے او ربجلی گرنے سے مذکورہ واقعہ پیش آیا۔ 

آئی پی ایل سٹہ بازی نے ایک لڑکے کی جان لے لی 

بنگلور 23؍ مئی 2017(فکرو خبرنیوز) آئی پی ایل شروع ہوتے ہی سٹہ بازی کا بازار گرم ہوجاتا ہے اور اس کے لیے انسان جو کچھ بھی کرناپڑے وہ کرنے سے نہیں چوکتا۔ ایک تازہ واقعہ میں آئی پی ایل کے لیے سٹہ بازی لگانے میں ایک اٹھارہ سالہ لڑکے نے پندرہ سالہ لڑکے کی جان لے لی۔ اطلاعات کے مطابق دیکشتھ نامی لڑکے نے آئی پی ایل کے لیے سٹہ لگانے میں نو ہزار روپئے کھودئیے۔ جب اسے اور روپئے کی ضرورت پڑی تو اس نے کے آر پیٹ کے تگرا ہلی ہائی اسکول کے طالب علم ششانک سے رابطہ کرکے اس کے گھر گیا۔ پولیس کے مطابق ششانک جب گھر پر تنہا تھا تو دیکشتھ نے وہاں پہنچ کر اس سے پہلے میٹھی میٹھی باتیں کیں جس کے بعد موقع ملتے ہی اس کا قتل کردیااو رگھر پر موجود نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس نے مقتول کے فون کالز کے سلسلہ میں تحقیقات کے بعد ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا