English   /   Kannada   /   Nawayathi

گھریلو مسائل حل کرنے کا جھانسہ دے کرخاتون کو لوٹنے والا جعلی نجومی گرفتار (مزید ساحلی خبریں)

share with us

ملزم نے خاتون کے اہلِ خانہ کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے کے بعد اس کے گھر آنا جانا شروع کردیا۔ اس نے بتایا کہ اس پوجا پاٹ کے ذریعہ سے اس کے بیٹی کی مرگی کی بیماری کا بھی خاتمہ ہوسکتا ہے۔ خصوصی پوجا پاٹ کی آڑ میں جعلی نجومی نے خاتون کے ساتھ سات مرتبہ بدکاری کی اور اس کے شوہر کا کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہوئے اس نے بیس لاکھ روپئے اور دو سونے کے ہار ، چھ چوڑیاں اور تین انگوٹھیاں بھی حاصل کرلیں ۔ درج شدہ معاملہ کے مطابق خاتون کے تنگ آنے کے بعد اپنے شوہر کے سامنے اپنا پورا معاملہ رکھا۔ خاتون کے شوہر کی جانب سے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرنے کے بعد کارتک کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ 

بنگلہ دیشی قیدی جیل سے فرار :جیل کے چار افسران معطل 

شیموگہ 23؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) ملک میں غیر قانونی طور پر اقامت کے الزام میں جیل میں بند بنگلہ دیشی قیدی کے ضلع جیل سے فرار ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ ملزم کی شناخت محمد رحمن حسین (25) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد اپنی ڈیوٹی میں لاپرواہی برتنے کی وجہ سے جیل کے چار افسران کومعطل کردیا ہے جن کی شناخت جی ایم مہیش ، اے ایس کوٹکیر ، آر ایم پاٹل اور نندیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق زیر تحویل قیدی کے اچانک لاپتہ ہونے سے ڈیوٹی پر تعیینات افسران پریشان ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دیوار پھاند کر قیدی کے فرار ہونے کا امکان کم ہیں کیوں کہ چہار دیواری کی اونچائی زیادہ اور چڑھنے کے لئے کسی بھی طرح کا سہارا کہیں نہیں ہے ۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ڈیوٹی بدلنے کے اوقات میں قیدی صدر دروازہ سے ہی فرار ہوگیا ہے۔ اس سلسلہ میں جیا نگر پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ جیل سپرنڈنٹ گوڑا نے بھدراوتی شہری پولیس تھانہ کو بتایا کہ مذکورہ قیدی کو قریبی ریلوے اسٹیشن سے اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب پوچھ تاچھ کے دوران اس کے پاس کوئی دستاویزات نہیں تھے ، ملزم کو بھدراوتی کی عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔ 20مئی کو عدالت میں حاضر ہونے کے بعد اسے دوبارہ جیل بھیج دیا گیا تھا جس کے دو روز بعد ہی قیدی جیل سے فرار ہوگیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا