English   /   Kannada   /   Nawayathi

فارغین جامعہ اسلامیہ کی عالمی سطح پر شناخت ہورہی ہے : مولانا نذر الحفیظ ندوی

share with us

مولانا نے کہا کہ جامعہ اس مقام تک پہنچنے میں اس کے پیچھے اس کے قائم کرنے والوں کا اخلاص اور ان کی فکروں کا نتیجہ شامل ہے۔ ہم اس موقع پر طلباء سے کہیں گے کہ ان خدمات کو یاد رکھتے ہوئے یہاں تعلیم حاصل کریں اور آگے بڑھتے رہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی نصاب کو نئے انداز سے مرتب کرنے کے لیے جامعہ اور اس کے فرزندوں نے اب قدم اٹھایا ہے ۔ اور اس میں مولانا الیاس صاحب جس طرح کام کررہے ہیں وہ قابلِ مبارکباد ہیں۔ ہم اسی وجہ سے کہتے ہیں کہ الیاس نے ہماری یاس کو آس میں بدل دیا ہے ۔ مولانا نے حاضرین سے کہا کہ اس جامعہ کے تحت جو کام ہورہا ہے وہ اللہ تعالیٰ کا انتخاب ہے اور اس پر ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ان نازک حالات میں ہم سے کام لے رہا ہے۔ مولانا نے اس موقع پر ذمہ دارانِ جامعہ ، مہتمم اور یہاں اپنی خدمات انجام دینے والوں کو مبارکباد پیش کی۔ مولانا نے طلباء سے خصوصی طور پر کہا کہ چھٹی میں نمازوں ، تلاوت وغیرہ کا اہتمام کریں ، نیز گھر کے کاموں میں بھی ہاتھ بٹائیں اور اس طرح رہیں کہ آپ کو دیکھتے ہی سمجھ جائیں کہ یہ جامعہ کے طالب علم ہیں۔ ملحوظ رہے کہ شعبۂ ثانویہ کے نتائج کا اعلان مولانا عتیق الرحمن ندوی نے کیا جس کا نتیجہ ۰۰ء۸۹ فیصدرہا جبکہ عالیہ کے نتائج کا اعلان مولانا رحمت اللہ رکن الدین ندوی نے کیا جس کا نتیجہ ۲۱ء۸۷ فیصد رہا۔ اس موقع پر نظامت کے فرائض استاد جامعہ مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے انجام دئیے۔ اسٹیج پر ذمہ دارانِ جامعہ کے ساتھ مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر جناب قاضیا مزمل وغیرہ موجود تھے۔ 

راستہ درستگی میں آنا کانی : عوام ناراض :احتجاج

منگلور 22؍ مئی 2017(فکروخبرنیوز) راستہ درستگی نہ کرنے سے ناراض عوام نے آج صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک راستہ روک کر احتجاج کرتے ہوئے اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا۔ اطلاعات کے مطابق مڈیپو ۔ ملور کا راستہ مدتوں سے درست نہ کیے جانے سے آمدورفت کے لیے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا، جب لوگوں نے متعلقہ حکام سے شکایت کرنے کے بعد کام نہیں ہوا تو انہوں نے آج صبح ہی راستہ روک کر احتجاج کیا۔ علاقہ والوں کا کہنا ہے کہ اس طرح احتجاج کرنے سے حکام جلد ہی کارروائی کرتے ہوئے راستہ درستگی کا کام شروع کریں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ احتجاجی اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس میں مختلف عبارتوں سے راستہ درستگی کی طرف حکام کی توجہ مبذول کرائی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا