English   /   Kannada   /   Nawayathi

اڈپی : پولیس نے دو قتل وراداتوں کے معاملہ میں کئی افراد کوکیا گرفتار (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

اس منصوبہ کے تعلق سے اس وقت پتہ چلا کہ جب میمبٹوسنتوش ، سنتوش رام ، سنتوش ماڈی ولا اور لاتیش پجاری بیلگاوی جیل میں سنتوش پجاری سے ملے اور وہاں قتل کا منصوبہ بنایا ۔ ایس پی نے مزید کہا کہ اس منصوبہ کو کامیاب کرنے کے لیے ایک لاکھ پچاس ہزار روپئے سجیت پنٹو نے سنتوش ماڈی والا کو دئیے۔ منصوبہ کے مطابق پروین کو ہری ایڈکا کے کوٹنا کٹے میں واقع دیا شراب خانہ میں بلایا گیا جب پروین وہاں پہنچا تو سنتوش رام اور لاتیش ہتھیار کے ساتھ آگے بڑھے ، پروین نے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش تو انہوں نے اس پر جان لیوا حملہ کردیا ۔ 

سنتوش نائک کے قتل معاملہ میں آٹھ افراد گرفتار 

ایس پی نے اسی پریس کانفرنس میں کہا کہ سنتوش نائک کے قتل معاملہ میں آٹھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن کی شناخت پرساد (23) دیانند (37) آرتھور (40) جیانت پائلی (55) کرشنا (33) مہیش اچاریہ (23) رامیش (35) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔یہ وقتل کی واردات اس وقت پیش آئی جب انہوں نے سنتوش نائک کو قرض ادائیگی کے معاملہ میں ا غوا کرنے کے بعد اس کا قتل کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ جیانت نامی ملزم ایک دوسرے معاملہ میں پہلے ہی سے جیل میں ہے۔ تفصیلا ت مطابق سنتوش 2؍ دسمبر کو لاپتہ ہوگیا جس کے بعد اس کی بیوی سمترا نے ہری ایڈکا پولیس تھانہ میں 4جنوری کویہ الزام لگاتے ہوئے معاملہ درج کرایا کہ پروین کلال نے اس کے شوہر کو قتل کردیا ہے ، اس دوران کلال کے قتل معاملہ میں تحقیقات کررہی پولیس نے سنتوش نائک کے قتل معاملہ میں تحقیقات شروع کردی۔ جس کے بعد پتہ چلا کہ سنتوش نے آرتھور سے چالیس لاکھ روپئے لیے تھے اور نتیا نندا اور جیانتھ پائی اس رقم کو واپس دینے کے لیے بہت زیادہ پریشان کررہے تھے تو انہوں نے پروین کی مدد حاصل کی ۔ پروین نے سنتوش کا اغوا کرنے کے بعد اسے قرض ادائیگی کے لیے مجبور کرنے کی کوشش کی اور اس معاملہ میں ظلم وزیادتی سے کام لینے کی وجہ سے سنتوش کی موت واقع ہوگئی۔ اس کے بعد ملزمین نے سنتوش کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے توڑ پھوڑ کردی اور قیمتی اشیاء تلاش کرنے لگے۔ ، انہوں نے سنتوش کی بیوی سمترا ، ماں ، بھائی اور بہنوئی اور اس کے بچوں سے قیمتی اشیاء کے متعلق معلومات حاصل کرلی اور وہ ساری اشیاء لوٹ لی۔ ملزمین نے قتل کے ثبوت مٹانے کے لیے سنتوش کے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردئیے اور ایک بیگ میں ڈال کر پرناکلا جنگل کے ایک کنویں میں پھینک دیا، ایس پی نے کہا کہ سنتوش کے باقیات کا ابھی کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا