English   /   Kannada   /   Nawayathi

جیٹ ایرویس نے منگلور سے شارجہ کی سرویس بندکردی (مزید ساحلی خبریں)

share with us

راجیش نامی شخص کا کہنا ہے کہ میں نے جب 7جنوری کو منگلور سے شارجہ کے لیے ٹکٹ بک کرنے کی کوشش کی تو جیٹ ایرویس کی ویب سائٹ تفصیلات فراہم نہیں کررہی تھی ، میں نے کسٹومر کیر کال کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ منگلور سے شارجہ کے لیے سرویس بند کردی گئی ہے ، جب ان سے پوچھا گیاکہ یہ سرویس کیوں بند کردی گئی تو ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ عوام کا ماننا ہے کہ یہ سرویس بند کرنے سے کافی لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرناپڑے گا وہیں دیگر لوگوں کا خیال ہے کہ مسافروں کی کمی کی وجہ سے جیٹ ایرویس کو یہ سرویس مجبوراً بند کرنی پڑی۔ 

امیش شیٹی کی مشکوک حالت میں پائی گئی لاش کی تحقیقات جاری 

پولیس نے تین افراد پولیس حراست میں لیا 

منگلور 10؍ جنوری 2017(فکروخبرنیوز) امیش شیٹی نامی نوجوان کی لاش مشکوک حالت میں بازیافت ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے تین افراد کو حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دو افراد کو ندوڑی اور ایک شخص کنی گولی سے حراست میں لیا گیا ہے ، پولیس اب ملزمین سے تفتیش کررہی ہے اور اس سے جڑے مزید افراد کو حراست میں لینے کی تیار کررہی ہے ۔ واضح رہے کہ امیش 28دسمبر کو پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا۔ وہ پکشی کیرے نامی علاقہ میں بس سے اترا اور ایک سفید رنگ کی ماروتی سوفٹ کار میں سوار ہوکر چلاگیا ۔ اس کے بعد سے اسے کسی نے نہیں دیکھا ہے۔ گھر والوں کی جانب سے پولیس تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی لیکن اس کا کہیں پتہ نہیں چلا اور یکم جنوری کو اس کی لاش بازیافت کی گئی تھی،بتایا جارہا ہے کہ وہ تقریباً تین سال سے کیلنجور نامی علاقہ میں رہائش پذیر تھااور ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ سوکھے ناریل کا کاروبار کیا کرتا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں پولیس دیگر افراد کو حراست میں لینے کی تیاری کررہی ہے ، ان کی تحقیق کے مطابق یہ قتل کی واردات ہوسکتی ہے لیکن تحقیقات مکمل ہونے سے معاملہ کی سچائی سامنے آئے گی۔ 

اٹھائیسویں روڈ سیفٹی ہفتے کے موقع پر پولیس افسران نے خون عطیہ کیمپ کا کیا انعقاد 

میسور 10؍ جنوری 2017(فکروخبرنیوز) اٹھائیسویں روڈ سیفٹی ہفتے کے موقع پر پولیس افسران نے ایک خون عطیہ کیمپ یہاں کے ننجا راجا بہادر چترا میں آج منعقد کیا۔ افتاحی تقریب کا آغاز چامراج نگر کے ایم ایل اے پی واسو نے کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا تعلق سماجی زندگی سے زیادہ ہوتا ہے اور خون عطیہ کیمپ کے ذریعہ سماجی خدمات کے اظہار کا یہ ایک سنہرا موقع ہے۔ میسور سٹی پولیس کمشنر ڈاکٹر سبرامنیشور نے کہا کہ پولیس بھی انسان ہوتے ہیں اور عوام ان سے نہ ڈریں۔پولیس کمشنر نے بھی اپنا خون کا عطیہ پیش کرتے ہوئے عوام کی اس طرف توجہ دلائی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پولیس کمشنر این ردرامنے اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔ 

بنگلور میں ایک اور چھیڑخوانی کا واردات منظر عام پر 

کبن پارک پولیس نے ایک شخص کو کیا گرفتار 

بنگلور 10؍ جنوری 2017(فکروخبرنیوز) شہر میں نئے سال کے جشن کے دوران پیش آئی وارداتیں یکے بعد دیگر منظر عام پر آرہی ہیں ۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق کرناٹکا اسٹیٹ لان ٹینس اسوسی ایشن کے احاطہ میں نئے سال پر منعقدہ تقریب میں ایک خاتون کے ساتھ چھیڑخوانی کی واردات منظر عام پر آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پندرہ لوگوں پر الزام ہے کہ انہوں نے کمرشیل ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر کی بیوی سے چھیڑخوانی کی ، بتایا جارہا ہے کہ جب اسسٹنٹ کمشنر اور اس کا بھائی فوڈ کاؤنٹرپر کھانے کی اشیاء لینے کے لیے گئے ہوئے تھے تو پندرہ افراد اسسٹنٹ کمشنر کی بیوی کے پاس آئے اور اس سے چھیڑ خوانی کرتے ہوئے سیلفی لینے پر مجبور کرنے لگے۔ خاتون نے ان کے ساتھ جب سیلفی لینے سے انکار کیا تو انہو ں نے اس کو منانے کی کوشش کی ، اس دوران اسسٹنٹ کمشنر کو آتا دیکھ کر وہ وہاں سے فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ پورا واقعہ وہاں لگے سی سی ٹی کیمرہ میں قید ہوچکا ہے ، کبن پارک پولیس نے اس سلسلہ میں شواراجو نامی شخص جو کہ ڈرائیور ہے گرفتار کرلیا ہے۔ دیگر ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ 

تہوار منانے آئے دو این آر آئس الگ الگ حادثات میں ہلاک 

منگلور 10؍ جنوری 2017(فکروخبرنیوز) تہوار منانے آئے دو این آر آئس دو الگ الگ حادثات میں ہلاک ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ مہلوک افراد کی شناحت سیمن سیرل پنٹو (51) مقیم نیرمرگا اور نورونہا (57) مقیم پچانڈی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیرل اپنے گاؤں میں کرسمس منانے کے لیے اٹلی سے آیا تھا ، سنیچر کے روز اس کے گھر گھر کی پتائی کرنے کے لیے مزدور آئے ، وہ بھی اپنے مزدوروں کے ساتھ کام کررہا تھا ، اس دوران جب وہ ایک لوہے کی سیڑھی پر کھڑا تھا تو سیڑھی بجلی کی تار سے لگنے سے اسے کئی بجلی کے جھٹکے لگے ، اس کے ساتھ کام کررہے دو مزدور بھی زمین آرہے اور انہیں سخت چوٹیں پہنچیں، حادثہ کے منظر عام پر آنے سیول کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے اپنی آخری سانس لی ۔ دیہی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 
دوسری واردات نورونہا نامی شخص جو کہ مسقط میں ملازمت کرتا تھا اس وقت ہلاک ہوگیا جب سڑک کے کنارے پیدل چلنے کے دوران شہر سے کاوور جانے والی انووا کار پیچھے سے ٹکراگئی۔حادثہ میں نورونہا کو شدید چوٹیں پہنچیں اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے اپنی آخری سانس لی۔ سورتکل ٹرافک تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ِ 

منی بس کھائی میں گرگئی ، پندرہ افراد زخمی 

کنداپور 10؍ جنوری 2017(فکروخبرنیوز) منی بس کھائی میں گرنے سے پیش آئے سڑک حادثہ میں پندرہ افراد کے زخمی ہونے کی واردات تعلقہ کے کملا شیلے کے قریب گولی مارا میں پیش آئی ہے۔ زخمی افرادمیں سے بعض کو گہری چوٹیں پہنچی ہیں جن کی شناخت سرینواس کنی (50) ہیمالتھا (50) سریسا (10) لکشمن نائک (50)کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ دیگرگیارہ افراد کو معمولی چوٹیں پہنچی ہیں جنہیں کنداپور کے ایک نجی اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایل آئی سی سیفٹی افسران اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ سیروتفریح کے لیے کملا شیلے جنگل میں واقع ایک غار کے قریب گئے ہوئے تھے ، واپسی کے دوران بس اچانک کھائی میں گرگئی۔ بتایا جارہاہے کہ کھائی میں درخت واقع ہونے سے بس ان سے ٹکراکر رک گئی جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ حادثہ کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا