English   /   Kannada   /   Nawayathi

ینگ اسٹار کمیٹی ہیرا انگڈی کی جانب سے خوبصورت سالانہ اجلاس کا انعقاد

share with us

بھٹکل و ہوناور تعلقہ میں مختلف سماجی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے والوں اور میڈیا کے میدان میں اپنی خدمات انجام دینے والے چنیدہ لوگوں کی خدمت میں تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی شال پوشی کی گئی۔ فکروخبرکے ایڈیٹر جناب انصارعزیز صاحب جو اس اجلاس کے مہمانِ اعزاز ی بھی تھے ان کی صحافتی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے ان کی تہنیت پیش کی گئی اس کے علاوہ ہوناور تعلقہ میں کئی سالوں سے طبی سہولت فراہم کرنے والے اور غریبوں کا خاص خیال رکھنے والے ڈاکٹر ڈاکٹر، ٹی این بھاسکر (شردھا نرسنگ ہوم) کے علاوہ سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ طلبائمبارک خواجہ،ملاپور، ہیرنگڈی (ایم بی اے اسٹوڈینٹ ،بنگلور) توصیف مختصر (ایم بی اے اسٹوڈینٹ) اُدیا شوا نائیک (سینٹرل نوٹری)
علی اکبر خواجہ جواپو کروے (ٹیچر، اُپنی) ،احمد میراں گنڈر عمر ابو کٹے منے طارق ،اللہ الدین کروے، وغیرہم کی خدمت میں تہنیت پیش کی گئی۔جلسہ کے مہمانِ خصوصی رکن اسمبلی بھٹکل و ہوناور جناب نکال وائیدیا نے ینگ اسٹار کمیٹی کے نوجونواں کی سراہنا کی اور چھوٹے سے قصبے میں اس طرح کے شاندار اجلاس کے انعقاد اور صرف ایک سال کی تکمیل کے موقع پر پورے گاؤں کے لوگوں کو جوڑ کر تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے والوں کی ہمت افزائی کرنے پر ان کی سراہنا کی۔ایڈیٹر فکروخبر مولانا انصار عزیز ندوی نے ایک سال قبل ینگ اسٹار کمیٹی کے صدر جناب نصراللہ کی دفتر آمد کے موقع پر ان کی جانب سے اتحاد کے لئے کمیٹی کے تشکیل دئے جانے کی بات کرتے ہوئے ینگ اسٹار کمیٹی کے چیرمین جناب جعفر کے تگ و دو کی سراہنا کیا۔ انہوں نے خدمت خلق سے جوڑنے والے کاموں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ہر کام اللہ کی رضا کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی جائے تو اللہ کی مدد آنی یقینی ہے۔ ڈاکٹر ٹی این بھاسکر نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں جو خدمت انجام دے رہا ہوں وہ بس اوپر والے کی کرم فرمائیاں ہیں ، میں صرف کام کرتا ہوں لیکن شفا اوپر والا دیتا ہے۔ مجھے مریض کی خدمت کرنے سے خوشی ہوتی ہے اور میں ہوناور میں آکر پینتالیس سال ہورہے ہیں یہاں جو عوام نے پیار دیا ہے وہ قابلِ تعریف ہے ان کے علاوہ جناب عنایت اللہ شاہ بندری اور دیگر لوگوں نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا ۔ ، اس موقع پر اسٹیج پر موجود اہم شخصیات کی شال پوشی کرتے ہوئے عزت افزائی کی گئی جس میں قابلِ ذکر رکنِ اسمبلی جناب منکال وائدیا ،سابق صدر میونسپل جناب عنایت اللہ شاہ بندری اور دیگر لوگوں کی بھی عزت افزائی کی گئی ، اورہیرنگڈی کے قابلِ نوجوانان ہیں۔ملحوظ رہے کہ ینگ اسٹار کمیٹی نے علاقہ کے عوام کی تعلیمی اور معاشی ترقی کے لیے بھی کئی کوششیں کی ہیں۔ کمیٹی کی جانب سے اس سے قبل سلائی مشین کے علاوہ ، اسکول میں کمپیوٹر کی فراہمی اور طلباء وطالبات کے درمیان کاپیاں بھی تقسیم کی تھیں ، ان کی انہی خدمات کی وجہ سے علاقہ کا ہر شخص ان کی خدمات کی سراہنا کرتا ہے جن میں قابلِ ذکر جناب نصر اللہ صاحب ، جناب جعفر صاحب وغیرہ ہیں۔ جلسہ رات دیر گئے تک بچوں کے ثقافتی پروگرام کے لئے جاری رہا اور پھر لکی ڈرا کے اعلانات کے بعد جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا ملحوظ رہے کہ جلسہ کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا