English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرین پلیٹ فارم نمبر دو پرپہنچنے سے مسافر مشتعل (مزید ساحلی خبریں )

share with us

لڑکی کی شناخت بھومکا کی حیثیت سے کرلی گئی جس طبی امداد پہنچا ئی گئی۔ بتایا جارہاہے کہ اڑتالیس افراد پر مشتمل ایک گروہ مرڈیشور میں سیروتفریح کے بعد مذکورہ ٹرین سے ملکی پہنچا ، ٹرین پلیٹ فارم نمبر دو پر پہنچنے کی وجہ سے چند مسافر نے پلیٹ فارم پار کرنے کے لیے ہورہی دقتوں کی وجہ سے اسٹیشن ماسٹر سے بحث کی اور اس دوران ہی چند نوجوان نے اسٹیشن پر پتھراؤ کیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ملکی پولس اور شہری پنچایت کے صدر سنیل الوا موقع پر پہنچے اور حالات کو قابو میں کرلیا ۔

بی جے پی ایم ایل اے کے اہلِ خانہ فیس بک پر متنازعہ تحریر کی وجہ سے الزامات کے گھیرے میں 

بیلگاوی 09؍ جنوری 2017(فکروخبرنیوز) ضلع کے کاگواڑ اسمبلی حلقہ کے بی جے پی ایم ایل اے برہما گوڑا الیگوڈا (راجو)کے خلاف فیس بک پر ایک نوجوان کی جانب سے متنازعہ تحریرپوسٹ کرنے کی وجہ سے نوجوان کو زدوکوب کیے جانے کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ ایم ایل اے کے اہلِ خانہ پر الزام ہے کہ انہوں نے وویک شیٹی نامی نوجوان کو ایم ایل کے خلاف فیس بک پر متنازعہ تحریر پوسٹ کرنے کی وجہ سے گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے سیڑھیوں سے کھینچتے ہوئے نیچے لے آئے اور پھر زدوکوب کیا۔ سی سی ٹی وی کیمرہ میں یہ پوری وارادت قید ہوئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ واردات یکم جنوری کو پیش آئی تھی لیکن کل ہی منظر عام پر آئی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہورہا ہے کہ ایم ایل اے کے بھائی اشوک کاگے ، ایک خاتون اور دیگر گیارہ غنڈوں کے ساتھ وویک شیٹی کے گھر میں داخل ہوئے ، وہ شیٹی کو کھینچتے ہوئے نیچے لے آئے ، اس سلسلہ میں اب تک پولیس تھانہ میں کوئی بھی معاملہ درج نہیں ہوا ہے ، ایم ایل اے کے گھر والوں پر لگے الزامات کے بعد ایم ایل اے برہماگوڑا نے کہا ہے کہ وہ اس زوکوب کیے جانے والی واردات میں ملوث نہیں ہے ، ایم ایل اے نے ا س واردات کو اے پی ایم سی کے انتخابات نزدیک ہونے کی وجہ سے اسے بدنام کرنے کے لیے ایک سازش قرار دیا۔ دوسری جانب ایم ایل اے نے وویک شیٹی کی جانب سے فیس بک پر متناعہ تحریر پوسٹ کرنے کی تصدیق بھی کی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ وویک شیٹی کو گہرے چوٹیں پہنچی ہیں اور اسے علاج کے لیے مہاراشٹرا کے میرج شہر کے ایک اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ واردات کے منظر عام پر آنے کے نو دن بعد بھی پولیس نے معاملہ درج نہیں کیا ہے۔ بیلگاوی کے ایس پی نے ایک ٹی وی چینل کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اس پورے معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ ایس پی نے مزید کہا ہے کہ اس سلسلہ میں کسی بھی پولیس تھانہ میں معاملہ درج نہیں کیا ہے ، ہم کو ملی اطلاعات کے مطابق ہم مزید تحقیقات کے لیے وویک شیٹی کے پاس ایک پولیس ٹیم بھیجنے والے ہیں ، ہم وویک شیٹی کا بیان لینے کے بعد ہی اگلا قدم اٹھانے والے ہیں۔ 

ایک کار جس نے 195مرتبہ ٹرافک اصول کی خلاف ورزی کی 

بنگلور 09؍جنوری 2017(فکروخبرنیوز) شہر میں پولیس نے ایک چند ایسے کاروں کی نشاندہی کی جس نے پارکنگ کے اصول کے ساتھ ساتھ دیگر ٹرافک اصول کی خلاف ورزی کی ہے اوراس میں کمی آنے کے بجائے دن بدن بڑھوتری نظر آرہی ہے۔ پولیس کے مطابق ایک کار جس کا رجسٹریشن نمبر KA 02 MF5728 ہے اس نے اب تک 195مرتبہ ٹرافک اصول توڑے ہیں اور تعجب کی بات یہ ہے کہ اب تک اس نے عائد جرمانہ بھی ادا نہیں کیا ہے۔ یہ کار مہالکشمی ایم سنتوش کے نام پر رجسٹرڈ ہے ۔ ٹرافک اصول کی خلاف ورزی کرنے والوں میں دوسرا نمبر KA05 MF3310 والی رجسٹریشن والی کار کا ہے جو راجو گجار نامی شخص کے نام رجسٹرڈ ہے ، اس کار نے 173مرتبہ ٹرافک اصول کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک اور کا رکی نشاندہی پولیس نے کی ہے جو جتیندر کریل نامی شخص کے نام پر KA05 MB7901کے نمبر کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔ذرائع کے مطابق ٹرافک پولیس نے ٹرافک اصول کی خلاف ورزی کرنے والے تقریباً پانچ سو سواریوں کے فہرست تیار کی ہے جنہوں نے ٹرافک صول کی خلاف ورزی کے باوجود عائد جرمانہ ادا نہیں کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر وہ مستقبل میں بھی عائد جرمانہ ادا نہیں کریں گے تو اس کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ عوام کا ماننا ہے کہ بعض لوگوں نے اپنا گھر بدلنے کی وجہ سے ان تک جرمانہ کا نوٹس نہیں پہنچ پایا جس کی وجہ سے انہیں عائد جرمانہ کے بارے میں خبر نہیں ہے۔ یہ بھی شبہ ہے کہ کار دوسرے شخص کو فروخت کرنے کے باوجود ملکیت پہلے والے شخص کے نام پر باقی ہے اور اس طرح عائد جرمانہ ادا کرنے سے رہ گیا ہو۔فی الحال پولیس عائد جرمانہ ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا