English   /   Kannada   /   Nawayathi

دو کار سڑک حادثے کا شکار۔ایک ہلاک ،جب کہ تین کی حالت تشویشناک(مزید ساحلی خبریں )

share with us

اور ڈرائیور اس کو درمیان سڑک لا نے کی برا بر کو شش کر رہا تھا ،اسی کشکش میں وہ سامنے سے آنے والی ایک فار چیو نر کار سے جا ٹکرا ئی ،جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ،جب کہ دیگر تین لو گوں کو سخت ترین چو ٹیں آئی ہیں جن کو اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے ، کو ٹا پو لیس نے معاملہ درج کر لیا ہے ۔

درخت سے گر نے کے نتیجہ میں ایک شخص کی موت

09؍ جنوری۔2016۔(فکرو خبر نیوز)اریڈکا نامی گاوں میں قلی (حمالی ) کا کام کر نے والے ایک شخص کی درخت سے گر کر ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے ،مہلوک کی شناخت اریڈکا کے گول تھیلا نامی دیہات کے ساکن چندرا مانیانی(45)کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،چندرا منیا ببول کے درخت پر چڑھ کر اس کے شاخوں کی کٹا ئی کر رہے تھے،ایک شاخ کو کاٹنے کے بعداس کو کھینچ کر نیچے گرا نے کی کو شش کر رہے تھے کہ اسی لمحہ اوپر سے ایک شاخ کٹ ہو کر ان کے بدن پر گر گئی ،جس کی وجہ سے چندرا درخت پر سے گر گیا ،گردن ،کمر اور جسم کے دیگر حصوں پر گہرے زخم آنے کی بنا پر فو را اس کو پتور اسپتال لے جا یا گیا ،لیکن چندرا زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے درمیان راستہ ہی اس دنیا سے چل بسا ،سمپیا پو لیس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے

دو گانجہ فروش پو لیس حراست میں 

کا سر گوڈ ۔09؍ جنوری ۔2017۔(فکرو خبر نیوز)منجیشور پو لیس افسران دو گانجہ فرو شوں کو 250 گرام گانجہ سمیت گرفتار کر نے میں کامیاب ہو ئے ہیں ،گرفتر شدگان کی شناخت کو پال سے تعلق رکھنے والے اشوک (22) اور بیجا پور کے ساکن والپا (22) کے طور پر کی گئی ہے ،مصدقہ اطلاعات کے مطا بق پو لیس کو جب ان کے سلسلہ میں بھنک ملی تو پو لیس نے فوار وہاں پہنچ کر گانجہ سمیت ان کو گرفتار کر لیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا