English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایم پی آننت کمارکے خلاف معاملہ درج :گرفتاری کے لئے دو ٹیمیں تشکیل

share with us

اس احتجاجی ریالی میں موجود ڈاکٹر رمیش نے میمورنڈحوالے کرتے ہوئے کہا تھا کہ عام جنتا لیڈر جانب سے اس طرح کی حرکتوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، ڈاکٹروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھے جس میں ڈاکٹر ستیش ، ڈاکٹر عبدلرشید ، ڈاکٹر یاسین ، ڈاکٹر سریش نائک ،ڈاکٹر بھرت کمار اور دیگر ڈاکٹرس موجود تھے۔اسی طرحیم پی آنند کمار ہیگڈے کی سری کے ایک اسپتال میں کھلم کھلا غنڈہ گردی اور تین ڈاکٹروں پر حملہ جانے کرنے کا واقعہ منظر عام پرآنے کے بعد میڈیکل عملے میں غصہ پایاجارہاہے اور ایم پی ہیگڈے کے خلاف سخت قانونی کارہ جوئی کرنے کے لئے ریاست بھر میں ڈاکٹرس احتجاج کے ذریعہ حکومت پر دباؤ بنارہے ہیں انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم آئی ) ککے زیرِ قیادت شہر کے ڈاکٹروں ، نرسوں اور میڈیکل کالج کے طلباء نے اترکنڑا کے ایم پی آنند کمار ہیگڈے کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج کیا۔ اے ایم سی ، سی او ایس ، ایم ڈی اے ، اے پی آئی ، اسپتال ایسوسی ایشن ، ایم او جی ایس آئی ، کے جی ایم او وغیرہ نے بھی اس احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے حکومت پر ہیگڈے کے خلاف سخت قانونی کارہ جوئی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس پرامن احتجاج میں کئی بڑے بڑے ڈاکٹروں نے شرکت کی جس میں ڈاکٹر جلال الدین ، ڈاکٹر یوسف کمبلے ، ڈاکٹر محمد اسماعیل ، ڈاکٹر شانتا رام شیٹی ، ڈاکٹر جی کے بھٹ ، ڈاکٹر کے آر کامتھ ، ڈاکٹر سدھاکر بھنڈاری وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا