English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور : پچیس لاکھ کی غیر ملکی کرنسی کے ساتھ محمد فاروق آرمار نامی مسافر گرفتار (مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

share with us

افسران کے مطابق غیر ملکی کرنسی میں امریکہ کے ڈالرس ، برطانیہ کے پاؤنڈ ، یوروس ، یو اے ای درہم ، سعودی اور قطری ریال تھے۔ افسران نے کسٹم کے دفعہ 1962کے تحت یہ رقم ضبط کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ اس سے قبل وہ مذکورہ شخص خلیجی ممالک سے موبائل اور دیگر اشیاء ہندوستان اسمگل کیا کرتا تھا۔ ڈی آر آئی کے افسران اس معاملہ میں مزید تحقیقات کررہے ہیں۔ 

ایک خاندان کے چار افراد نے خودکشی کرلی 

بیلتنگڈی 05؍ جنوری 2017(فکروخبرنیوز) ایک گھر کے چار افراد نے تالاب میں چھلانگ کر خودکشی کرلیے جانے کی واردات کوکاڈے نامی علاقہ میں منظر عام پر آ ئی ہے ، مہلوکین میں والدین سمیت اس کے دو نوجوان بیٹے بھی شامل ہیں جن کی شناخت بابو گوڑا (62) اس کی بیوی گنگما (55) ان کے بیٹے سدانندا (32) اور نتیا نندا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شبہ ہے کہ ان کا ایک بیٹا ذہنی طور پر معذور تھا اور اسی بات سے پریشان ہوکر گھر والوں نے خودکشی کرلی ۔ چار میں سے تین افراد کی لاش بازیافت کی گئی ہے جبکہ ایک بیٹے کی تلاش جاری ہے۔ دھر مستھلاپولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

بنگلور میں اب 550سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے : ڈاکٹر پرمیشورا

بنگلور 05؍ جنوری 2017(فکروخبرنیوز) شہر کے حساس علاقوں میں مجرمانہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے اب 550سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا ریاستی حکومت نے فیصلہ لیا ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر میشورا نے کہا کہ 550کیمرہ نصب کرنے کے لیے کل 39کروڑ روپئے خرچ کیے جائیں گے اور دوماہ کی مدت میں یہ کام پورا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین پولیس اہلکاروں میں اب پانچ فیصد سے بیس فیصد سے بڑھوتری کی جائے گی۔ چوبیس گھنٹے چلنے والی پولیس ہیلپ لائن کے اب پندرہ کنکشن موجود ہیں اب میں اضافہ کرتے ہوئے یہ تعداد پندرہ سے سو تک بڑھادی جائے گی متعلقہ محکمہ نے اس کے لیے چار کروڑ روپئے مختص کیے گئے ہیں اور یہ کام بھی دو ماہ کے اندر مکمل ہونے کی امید ہے۔ انہو ں نے کہا کہ خواتین او ربچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اب حکومت مزید اقدامات کررہی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ تمام لوگوں کے تحفظ کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب جنتا دل ایس کے کارکنان نے بناسواڑی پولیس تھانہ کے بارہ دھرنا دیتے ہوئے خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔ اس طرح مذکورہ معاملہ پر بی جے پی کارکنان کی جانب سے دھرنا دئیے جانے کی خبر یں بھی موصول ہوئیں ہیں۔

ریگنگ کے معاملہ میں دس طلباء پولس کی حراست میں

سلیا:05جنوری 2017(فکروخبرنیوز)سلیا کے کالج طا لب علم کی جانب سے درج کی گئی شکایت کی بناء پر پولس کی جانب سے دس طلباء کوحراست میں لئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے،گرفتار شدہ افراد کی شناخت کرشنا کمار اے پی فرحان ، سنجے کرشنن، ابیل روئی ،جتن جوس ،وسیم زبیر ،نبن رحیم ،نیرج روی پرساد اور امل راج کی حیثیت سے کی گئی ہے،بتایا جا رہا ہے کہ طالب علم سلیا میں MBBS اور BDS تعلیم حاصل کر رہے ہیں ،اور سبھی کا تعلق کیرلا سے بتایا جا رہا ہے،پولس تھانہ میں شکایت درج کراتے ہوئے نشانت نامی طالب کا کہنا تھا کہ28 ڈسمبر کی رات انہیں کنان کے کمرہ میں بلوایا گیا جب دونوں کمرہ میں پہونچے تو کمرہ میں موجود گروہ نے بڑون کے ساتھ اچھا سلوک نہ کرنے کا بہانہ کر ان کے ساتھ مارپیٹ کی، اور نشانت کے دوست کو تھپڑ رسید کر دیا ، اور جب نشانت نے ان سے اس بارے میں بات کرنے کی کوشش کی تو اسی گروہ کے ایک شخص کرشنا نیاسے مارنا شروع کر دیا ،اور کمرہ میں موجود گروہ بھی ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے لگے ،تبھی دونوں متاثرہ طالب علموں نے ایمرجنسی الارم بجا دیا ،جس کی آواز سن ایک ہجوم کمرہ کے باہر جمع ہوگیا ،خطرہ کو محسوس کرتے ہوئے انہوں نے ان کا پیچھا چھوڑ دیا،،اس کے بعد دوسرے دن مصالحت کا بہانہ بنا کر انہیں کمرہ میں بلایا اس موقع پر بھی ان کو جان سے مارڈالنے کی دھمکی دی ،اس بات کی خبر نشانت نے کالج کے پرنسپل کو دیتے ہوئے دوسرے دن تھانہ میں معاملہ درج کرا لیا 

سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک

کارکلا :05جنوری 2017(فکروخبرنیوز) یہاں گوڈورستے اہم شاہراہ پر بائیک چلاتے ہوئے درخت کو ٹکراجانے سے دو افراد کی موت واقع ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے،مہلوک کی شناخت رکشت اور ارون کمار کے طور پر کی گئی ہے،بتایا جا رہا ہے کہ دونوں رات کا کھانا اپنے دوستوں کے ساتھ کھاکر واپس لوٹ رہے تھے کہ راستہ میں گوڈورستے نامی علاقہ میں پہونچتے ہی رکشت نے راستہ پر واقع گیٹ سے بچنے کے لئے جیسے ہی گاڑی موڑی تو گاڑی بے قابو ہو گئی اور سڑک کنارہ واقع درخت سے جاٹکرائی ،جس کے نتیجہ میں دونوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ،عینی شاہدین نے اس حادثہ کی خبر پولس کو دی ،پولس نے معاملہ درج کر لیا ہے،

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا