English   /   Kannada   /   Nawayathi

اخلاقی پولیس کی غنڈہ گردی :مختلف مذاہب سے رکھنے والے لڑکے اور لڑکی کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام (مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

share with us

جب تک کالج انتظامیہ پولیس کو اطلاع دیتی اس وقت تک دونوں گروہوں کے درمیان تنازعہ شروع ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاٹھی چارج کرتے ہوئے طلباء کی بھیڑ کو منتشر کیا، دونوں گروہوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو آئندہ اس طرح کے معاملات میں ملوث ہونے کا عہد لیتے ہوئے ان سے دستخط لیے گئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کالج پرنسپال موجود نہ رہنے کی وجہ سے دیگر لیکچرار نے پولیس کا تعاون کیا ۔ 

منگلور : قومی اہم شاہراہ افسر گایتری نائک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا

منگلور 05؍ جنوری 2017(فکروخبرنیوز) انٹی کرپشن بیورو (اے سی بی ) افسران کی جانب سے کی گئی ایک کارروائی میں قومی اہم شاہراہ افسر گایتری نائک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاسرگوڈ سے تعلق رکھنے والے یوگیش نامی شخص کو حکومت سے ملنے والے سترہ لاکھ پچاس ہزار کا معاوضہ کا چیک پاس کرنے کے لیے اس نے بیس ہزار روپئے رشوت کا مطالبہ کیا ۔ معاوضہ حاصل کرنے والے دیگر لوگوں نے یہ رقم گایتری کو دے دی ، یوگیش نے رشوت مانگے جانے کی بات اے سی بی افسران سے کردی جنہوں نے منگلور منی ودھان سودھاپہنچ کر گایتری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ افسر اس سے پہلے کنداپور میں بطور تحصیلدار اپنی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ 

ٹینکر کی زد میں آکر ہیڈ کانسٹیبل رکمیا ہلاک 

بنٹوال 05؍ جنوری 2017(فکروخبرنیوز) ٹینکر کی زد میں کر شدید زخمی ہوکر اسپتال میں ہیڈ کانسٹیبل کے ہلاک ہونے کی واردات میلکیرے میں پیش آئی ہے۔ مہلوک کانسٹیبل کی شناخت رکمیا (48) مقیم پورلی پاڑی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو کہ پتور شہری پولیس تھانہ میں اپنی خدمات انجام دے رہا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب رکمیا بس کے انتظار میں کھڑا تھا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ کانسٹیبل کسی کام سے میلکار نامی علاقہ گیا ہوا تھا اور گھر واپس جانے کے لیے بس کے انتظار میں کھڑے ہونے کے دوران ایک لاری اس سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے اس کے سر پر شدید چوٹیں پہنچیں ، فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی آخری سانس لی۔ ذرائع کے مطابق یہ بنٹوال شہری اور وٹال پولیس تھانہ میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ بہترین افسر تھااور لوگوں کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آتاتھا ،جنوبی کنیرا پولیس نے گھر والوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا