English   /   Kannada   /   Nawayathi

نوائط محفل کی جانب سے نوائطی گیت مقابلہ کا انعقادکل بروزجمعرات بعد نمازِ عشاء ہوگا

share with us

نوائط محفل کے قیام کے مقاصد بیان کرتے ہوئے نوائط محفل کے صدر جناب جان عبدالرحمن محتشم نے کہا کہ ہمارے اسلاف کی روایتوں کو باقی رکھنے اور ہماری نسل کو ہماری تہذیب سے واقفیت کے لیے اس کاقیام عمل میں آیا۔ شروع شروع میں تو لوگوں نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی لیکن رفتہ رفتہ جب نوائط محفل کی جانب سے کام شروع کیا گیا تو عوام میں اللہ کے فضل سے اس کی مقبولیت عام ہوتی چلی گئی اور ایک وقت وہ بھی آیا کہ عوام اب چاہت کی نگاہ سے نوائط محفل کو دیکھتی ہے اور اس کی خدمات کو سراہتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں میں پھیل رہی برائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جدید تعلیم نے نوجوانوں کے اخلاق کے ساتھ ساتھ ان کی تہذیب کو بدل دیا ، ہماری کوشش یہ ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو ہماری تہذیب سے قریب کیا جائے اور معاشرہ سے جوڑنے کی کوشش کی جائے تاکہ ان میں پھیل رہی برائیوں سے ان کو بچایا جاسکے۔ مولانا عبدالعلیم قاسمی نے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا ۔ملحوظ رہے کہ اس سے قبل 16؍ مئی 2013 ؁ء کو نوائط محفل کی جانب سے ایک گیت مقابلہ منعقد کیاجاچکا ہے۔ اس پروگرا م کو فکروخبر پر لائیو نشر کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا