English   /   Kannada   /   Nawayathi

اڈپی میں ڈینگو بخار کا قہر : کئی افراد اسپتال میں بھرتی (مزید ساحلی خبریں )

share with us

کھلے ڈرینیج کو بند ڈرینیج سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے اور صفائی کے تعلق سے کئی اور کوششیں کی جائیں گی اور جمعہ کے روز سے ہی یہ کام شروع کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ کی جانب سے انہیں فراہم کیا جانے والا پانی ان علاقوں میں روزانہ نہیں پہنچ پاتا اوریہاں کے لوگ دو سے تین دن کا جمع پانی استعمال کرتے ہیں۔ ڈی ایچ او روہنی نے کہا کہ نومبر کے پہلے ہفتہ میں ایک شخص میں ڈینگو بخار کے پائے جانے کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد سے محکمۂ صحت نے کوڈانکرو نامی علاقہ میں ڈرینیج کی صفائی بھی کرائی گئی تھی اور اس کے ساتھ ساتھ لوگوں میں دوائیاں بھی تقسیم کی گئی تھی۔ ایک انجینئرنگ کے طالب علم نے کہا کہ میرے گھر والے اسپتال میں زیر علاج ہونے کی وجہ سے میں امتحان کی تیاری نہیں کرپارہا ہوں ۔ صرف علاقہ میں پانی کی فراہمی سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ 

پتور : نوجون کے بنک کھاتے سے ایک لاکھ دو ہزار روپئے غائب 

پولیس تھانہ میں معاملہ درج 

پتور 04؍ جنوری2017(فکروخبرنیوز) ایک نوجوان کے اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے کھاتے سے راتوں رات ایک لاکھ دو ہزا ر روپئے وتھ ڈرا کیے جانے کا معاملہ یہاں منظر عام پر آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد حنیف نامی نوجوان کے موبائل پر 30دسمبر کی رات قریب گیارہ بجکر اڑتالیس منٹ پر بنک کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں اس کے بنک اکاؤنٹ سے ایک لاکھ دو ہزار روپئے نکالے جانے کی تفیصلات تھی۔ محمد حنیف اس پیغام کے موصول ہوتے ہی بڑا پریشان ہوا ، اس کا کہنا ہے کہ مجروں نے ایک لاکھ روپئے کے ذریعہ سے کسی چیز کی خریداری کی ہے اور دو ہزار روپئے گوا کے ایک ایم ٹی ایم سے نکالے ہیں۔ صبح ہوتے ہی محمد حنیف اپنا انگڈی میں واقع اسٹیٹ بنک آف انڈیا کی شاخ پہنچا اور رقم نکالے جانے کی تفصیلات طلب کی جس پر بنک کے عملہ نے کہا کہ ممبئی میں موجود ٹراویل بوس نامی اکاؤنٹ میں ایک لاکھ روپئے ٹرانسفر کیے گئے ہیں اور دو ہزار روپئے گواکے انجونا بیج کے اے ٹی ایم سے نکالے ہیں۔ حنیف نے اپنا انگڈی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرتے ہوئے بنک افسران سے کھوئی ہوئی رقم لوٹانے کا مطالبہ کیا ہے اور مجرموں کو سخت سزا دینے کی بھی مانگ کی ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے محمد حنیف نے سوال اٹھایا ہے کہ میرے ڈیبٹ کارڈ کا خفیہ نمبر کیسے کو کسی کو معلوم ہوسکتاہے ۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم نمبرات سے آنے والے کال میں اے ٹی ایم کارڈ اور اس کے خفیہ نمبرات حاصل کرکے پیسے لوٹے جانا عام ہوگیا ہے ،مذکورہ معاملہ میں اس بات کا شبہ ہے کہ حنیف کا جعلی ڈیبٹ کارڈ بناکر اس کے ذریعہ سے رقم نکالی گئی ہو ، حنیف کو یہ بھی شبہ ہے کہ اس معاملہ میں بنک کے افسران کا بھی ہاتھ ہوسکتا ہے۔ 

پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی 

میسور 04؍ جنوری 2017(فکروخبرنیوز) ہوناسور پولیس تھانہ کے ایک پولیس اہلکار کی جانب سے زہر پی کر خودکشی کرلیے جانے کی واردات گوری شنکر ایکس ٹینشن میں منظر عام پر آئی ہے۔ مہلوک پولیس اہلکار کی شناخت پرمیش (31) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اڈکانا ہلی میں قومی میلہ میں شرکت کے لیے کہہ کر وہ گھرسے نکلا تھا اور اس کے بعد سے وہ گھر نہیں لوٹا ہے۔ اس کی لاش گوری ایکس ٹینشن کے قریب ایک کھلی جگہ سے بازیافت ہوئی ہے۔ پرمیش کے اس اقدام کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ قرضہ کی ادائیگی کو لے کر وہ کافی پریشان تھا اور ایک ہفتہ قبل اس نے چھٹی کے لیے درخواست بھی دی تھی ، پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا