English   /   Kannada   /   Nawayathi

نوجوانوں کی بے راہ روی پر روک لگانا اشد ضروری (مزید ساحلی خبریں)

share with us

مولانا نے کہا کہ اپنے گھر سے نہی عن المنکر کاکام شروع کیا جائے تو معاشرہ میں پھیلی برائیوں کا خاتمہ ہوسکتا ہے،اگر گھر کے افراد برائیوں کی روک تھام کے لیے کوششیں کرتے تو خود بخود ان برائیوں پر کنٹرول حاصل ہوجاتا ۔ مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے کہاکہ سب سے بڑا مسئلہ ہمارا آپسی مسئلہ ہے ، ایک اسپورٹس سینٹر سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اگر غلطی اور کوئی دوسرا اسپورٹس سینٹر کا ذمہ دار اس پر نکیر کرے تو اپنے اپنے اسپورٹس سینٹروں میں حمایت میں ہم کھڑے ہوجاتے ہیں اور نکیر کرنے والے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں۔جبکہ دونوں اسپورٹس سینٹرس کے اراکین اس برائیوں کے خاتمہ کی بات کرتے ہیں لیکن آپسی رنجش کی وجہ سے مجرم جری ہوجاتا ہے اور ہماری آپس کی رنجشیں مجرم کو مواقع فراہم کرنے کا سبب بنتی ہے ، مولانا عبدالعظیم ندوی نے کہا کہ برائیوں کو روکنے کی ذمہ داری صرف ایک خاص طبقہ پر نہیں ہے بلکہ معاشرہ کا ہر فرد اس کے لیے ذمہ دار ہے اور ہر ایک کو اس کے لیے فکرمند ہونے کی ضرورت ہے۔ اس مختصر سے پروگرام میں نہی عن المنکر کے سلسلہ میں کئی مفید آراء سامنے آئیں اور اس بات کا اظہار کیا کہ ہر اسپورٹس سینٹرکے تحت نہی عن المنکر کا شعبہ قائم کرتے ہوئے اپنے اپنے محلوں میں پھیل رہی برائیوں کے ازالہ کی کوشش کریں۔ اس موقع پر قاضی جماعت المسلمین بھٹکل محترم مولانا محمد اقبال ملا ندوی ، تنظیم کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ فیڈریشن، اور ہر اسپورٹس سینٹرس کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ 

متنازعہ پمفلٹ تقسیم کرنے کے الزام میں کاسرگوڈ کے دو نوجوان گرفتار 

پنجی 03؍ جنوری 2017(فکروخبرنیوز)ایک مخصوص جماعت کی جانب سے اسی ماہ میں منعقدہ ایک کانفرنس کے پمفلٹ تقسیم کرنے کے الزام میں کاسرگوڈ سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو حراست میں لیے جانے کی فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ملزمان کی شناخت الیاس یو (34) اور عبدالنظیر (24) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جنہیں پنجی کے ڈونا پاؤلو سوبرب نامی علاقہ سے گرفتار کیا ہے ۔ ملزمین پر الزام ہے منگلور میں اس ماہ کی نو تاریخ سے سولہ تاریخ تک سلفی جماعت کی جانب سے منعقدہ ایک کانفرنس کے سلسلہ میں کنڑ زبان میں موجود معلومات پمفلٹ وہ تقسیم کررہے تھے۔ چندمقامی لوگوں نے اس کی شکایت پولیس سے کردی جنہوں نے تحقیقات کے لیے انہیں حراست میں لیا۔ ذرائع کے مطابق ان پمفلٹوں میں آئی ایس آئی ایس شیطان لکھا ہوا ہے۔ پولیس نے ملزمین کے خلاف 107، 151کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے اور ان کی طبی جانچ کے لیے گوا میڈیکل کالج بھیج دیا گیا ہے۔ اعلیٰ افسران کی موجودگی میں ان سے کی گئی پوچھ تاچھ کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔ 

جے ڈی ایس کارکنان قتل معاملہ میں سی آئی ڈی تحقیقات کرے گی 

بنگلور 03؍جنوری2017(فکروخبرنیوز) منڈیا ضلع کے مدور تعلقہ کے تھوپنا ہلی گاؤں میں پیش آئے جے ڈی ایس کارکنان قتل معاملہ میں ریاستی حکومت نے سی آئی ڈی تحقیقات کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ یاد رہے کہ پانی کے معاملہ میں ہوئی ہاتھا پائی قتل واردات میں تبدیل ہوگئی تھی جس میں نندیش (25) اور متھوراج (48) کا قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے اس معاملہ میں پانچ افراد کو حراست میں لیا ہے، قتل کی واردات منظر عام پر آنے کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے تھے جس کے بعد پولیس کی بھاری فورس تعیینات کی گئی تھی ۔ ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشورا نے اس معاملہ کی سی آئی ڈی جانچ کرانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے ریاستی وزیر 
داخلہ پر الزام لگایا ہے کہ ریاست میں لاء اینڈ آڈر کا نظام پوری طرح درہم برہم ہوگیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا