English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاسرگوڈ : بی جے پی کی ہڑتال تشدد میں تبدیل (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

جب معاملہ بہت آگے بڑھا تو پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے احتجاجیوں کو روکنے کی کوشش کی جس پر بی جے پی کارکنان طیش میں آگئے اور تشدد پر اتر آئے ، انہوں نے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور موجودہ حکومت سی پی آئی (ایم ) کی جانب سے چلائے جارہے کو آپریٹیو بنک پر پتھراؤ بھی کیا۔ پولیس نے پہلے حالات قابو میں کرنے کی کوشش کی لیکن جب احتجاجی تشدد پر اترآئے تو پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ اس بند کی وجہ سے سڑکوں پر آمد ورفت نہ کہ برابر تھی اور سرکاری اور نجی بس سرویس پر بھی اثر پڑا۔ تمام کاروباری ادارے اور دکانیں بند رہیں اور اکثر تعلیمی اداروں نے آج چھٹی کا اعلان کیا۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق منگلور سے آرہی سواریوں کو بی جے پی کارکنان نے زبردستی روکا ۔ منگلور جارہے کہ ایک عمررسیدہ کو بھی روک کر بے جے پی کارکنان نے بڑا پریشان کیا جب علاج کے لیے جانے کی بات کہی توانہیں چھوڑدیا گیا۔ آج صبح بذریعہ ٹرین کاسرگوڈ پہنچنے والے مسافروں کو بس سرویس معطل رہنے کی وجہ سے بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ 

بائیک کار تصادم میں ایک شخص ہلاک 

کار ڈرائیور پر نشہ میں گاڑی چلانے کا الزام 

اڈپی :3؍جنوری (فکروخبر نیوز)شراب کے نشہ میں کار چلاتے ہوئے ایک بائیک سوار کو ٹکر مارنے کے نتیجہ میں بائیک پر سوار شخص کے ہلاک ہونے کی خبرموصول ہوئی ہے ،یہ حادثہ اپور کے "کے جی "روڈ پرپیر کی شب پیش آیا ہے،مہلوک شخص کی شناخت اپو چالا بنگیرا کی حیثیت سے کی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق اپو نامی شخص کولا گیری نامی علاقہ میں واقع ڈی آر بیکری کا مالک تھا، رات میں اپنا کاروبار بند کر گھر لوٹتے ہوئے یہ حادثہ پیش آیا ،ٹکر لگتے ہی وہ بائیک کے ساتھ دور جاگرا اور وہیں اس کی موت واقع ہوئی ،بتایا جا رہا ہے کہ کار چلانے والا یک کالج کا طالب علم تھا، اور اس کے ساتھ تین اور طالب علم تھے ،اس حادثہ میں ان کی کا ربھی پلٹ گئی لیکن کسی کے چوٹیں نہیں آئی ،اور سب صحیح سلامت باہر نکل آئے ، لوگوں نے جب ان سے بات کرنی چاہی تو شراب کے نشہ میں ان سے بدتمیزی کرنے لگے، سبھی کا تعلق منی پال سے بتایاجا رہا ہے

مل میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ،پوری مل راکھ میں تبدیل 

کاسرگوڈ :3؍جنوری (فکرروخبر نیوز)اپلا میں کینٹین سے نکلی آگ کی وجہ سے ایک لکڑی مل کے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے،بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ ابو بکرحاجی نامی شخص کی بامبے ٹمبر146 نامی مل میں پیش آیا ہے ، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ نے پہونچ کر آگ بجھانے کا کا شروع کیا، لیکن جب تک آگ پر قابو پایا جا تا،مل کی پوری لکڑیا ںآگ کی جھپیٹ میں آچکی تھی ، اس حادثہ میں قریب دس لاکھ کا نقصان ہواہے ،،مل کے قریب ہی واقع کینٹین سے نکلی آگ کی و جہ سے یہ حادثہ ہونے کی بات کہی جا رہی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں 

غیر قانونی طور پر گائے ٹرانسپورٹ کررہے دو افراد پولس حراست میں

کے آر نگر :3؍جنوری (فکروخبر نیوز) ہوسور چن چن کٹے روڈ پر غیر قانونی طور پرگائے ٹرانسپورٹ کرنے کے جرم میں دو افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ٹرک کو بھی اپنے قبضہ میں لئے جانے کی خبر فکر وخبر کو موصول ہوئی ہے ،پولس کو اس بات کی خفیہ جانکاری حاصل ہوئی تھی جس کی بناء پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ادکن ہلی سے غیر قانونی طو ر پر گائے ٹرانسپورٹ کر رہی لاری کو اپنے قبضہ میں لے لیا ،اور ساتھ ہی لاری ڈرائیور پیر بابا اور اس کے ساتھی سلیم نامی شخص کو حراست میں لے لیا ہے،پولس کے مطابق اس میں 13 گائے اور 4بیل تھے، کے آر پولس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا