English   /   Kannada   /   Nawayathi

اپنی غنڈہ گردی کے لئے مشہور بی جے پی رکن پارلیمان آننت کمار ہیگڈے کی غنڈہ گردی منظر عام پر

share with us

اس کو سنتے ہی ، یم پی ہیگڈے غنڈہ گردی پر اُتر آئے اور پھر دوڈاکٹرس جن کی شناخت مدھو کشور، اور بال چندرا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ان پر انہوں نے حملہ بول دیا اور ہاتھا پائی پر اُتر آئے اسی طرح راہل نامی ایک اسپتال عملے کی دھنائی کردی، اسپتال کا دوسرا عملہ جب ان کو روکنے کی کوشش کررہا تھا تو ایم پی کے ساتھ موجود ایک اور غنڈہ ان کو دھکیل رہا تھا جو سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیاہے، ابھی تک کسی نے بھی ایم پی کے خلاف پولس تھانے میں معاملہ درج نہیں کیاہے، ممکن ہے سیاسی دھاک کی وجہ سے یا پھر ایم پی کی جانب سے نقصان پہنچائے جانے کے خدشے کوئی اس طرح کا اقدام نہیں کررہا، مگر اس خبر کے پھیلتے ہی میڈیکل انتظامیہ سخت ناراضگی پائی جارہی ہے اور سرسی سمیت ،منگلور ،بنگلوراور دیگر اضلاع کے میڈیکل اسوسی ایشن ایم پی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے قانونی کارہ جوئی کا مطالبہ کرنے والے ہیں، جب کہ یہ خبر ریاستی کنڑا ٹی وی چینلوں کے ساتھ ساتھ قومی سطح کے چینلوں پر بھی زیرِ بحث ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا