English   /   Kannada   /   Nawayathi

قاتل کو گرفتار کیاجائے بصورتِ دیگر جنوبی کینرکو آگ میں جھونک دیں گے:رکنِ پارلیمنٹ نلن کمار کا متنازعہ بیان (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

اور بی جے پی کا یہ دستور رہا ہے کہ وہ انتخابات سے پہلے آگ لگانے کا کام کرتی ہے ، ہم انہیں ان کے منصوبوں میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ اگر نلن کمار کتیل جنوبی کنیراآگ لگانے کا کام کرتا ہے تو کانگریس آگ بجھانے کا کام کرے گی۔ الال بلاک کانگریس کے صدر سنتوش کمار نے کوناجے پولیس تھانہ کے سرکل انسپکٹر سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ نلن کمار کتیل ممبر پارلیمنٹ ہیں اور انہیں لوگوں کی زندگیاں بچانے کی فکر ہونی چاہیے لیکن وہ ضلع کو آگ میں جھونکنے کی باتیں کررہے ہیں جس سے لوگوں کے درمیان گھبراہٹ کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے پولیس سے مذکورہ ایم پی کے خلاف سخت کارروائی کیے جانے کی مانگ بھی کی ۔ سنتوش کمار نے پولیس تھانہ میں شکایت درج کرانے کے بعد کہا کہ ہم نے ضلع انچارج رمناتھ رائے اور وزیر یوٹی قادر کو پیش کردہ ایک عرضداشت میں کارتک راج کے قتل معاملہ میں سی آئی ڈی جانچ کیے جانے کی مانگ کی ہے لیکن ایم پی نلن کمار کتیل کو متنازعہ اور فرقہ وارانہ بیان کا سہارا نہیں لینا چاہیے۔بتایا جارہا ہے نلن کمار کے اس متنازعہ بیان کے خلاف یوتھ کانگریس کی جانب سے جمعرات کی شام احتجاج بھی کیا جاچکا ہے۔ 

کوڈیکیرے شوا راج قتل معاملہ میں الزام ثابت 

عدالت نے مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی 

منگلور 02جنوری 2017(فکروخبرنیوز) 2012میں کوڈیکیرے کے شیوراج قتل معاملہ میں فورتھ ایڈیشنل اور سیشن کورٹ نے مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ مجرم کی شناخت دنیش (29) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ یاد رہے کہ مجرم دنیش اور پرکاش نے مقتول کو اشرف نامی شخص کی ایماء پر کار میں اغوا کرنے کے بعد جولائی 2012میں قتل کردیا تھا ، اشرف کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ واردات منظر عام پر آنے کے بعد وہ سعودی عربیہ فرار ہوگیا ہے ۔ مقتول شیوراج کی لاش جوکٹے میں ریلوے پٹری پر برآمد ہوئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پتہ چلا تھا کہ اس کا قتل کردیا گیا ہے۔ عدالت نے مجرم کے خلاف دفعہ 302کے تحت عمر قید کی سزا سنائی ہے اور پانچ ہزا رروپئے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ جج نے کہا کہ پانچ ہزر روپئے جرمانہ وصولنے کے بعد مقتول کے اہلِ خانہ کو بطور معاوضہ دیا جائے گا، جج نے ضلع قانونی سرویس سے گذارش کی ہے وہ مقتول کے ورثاء کو دفعہ 301کے تحت ملنے والے پانچ ہزار روپئے کا معاوضہ ادا کرنے میں تعاون کریں۔ ملزم اشرف کی گرفتاری کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ 

جیپ اور بائک کی تصادم میں نوجوان جاں بحق 

منگلور 02؍ جنوری 2017(فکروخبرنیوز) بیرونِ ملک سے ایک دن قبل لوٹنے والے شخص کی سڑک حادثہ میں موت واقع ہونے کی واردات بیلتنگڈی تعلقہ کے گیرو کٹے میں کورنجا اسکول کے قریب کل پیش آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مہلوک شخص کی شناخت ابوبکر شرف الدین (27) مقیم پیرنے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اپنا انگڈی جانے کے دوران مذکورہ شخص کی بائک بے قابو ہوگئی اور ایک جیپ سے جاٹکرائی ۔ موقع پر موجود لوگوں نے شرف الدین کو قریبی اسپتال پہنچایا لیکن تب تک وہ اپنی آخری سانس لے چکا تھا۔ پولیس نے جیپ ڈرائیور کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

ڈکیتی کا منصوبہ بنانے والے ایک گروہ کا پردہ فاش 

پولیس نے تین ملزمین کو حراست میں لیا 

بنگلور 02؍جنوری 2017(فکروخبرنیوز) ڈکیتی کا منصوبہ بنانے والے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے تین ملزمین کو حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق گروہ میں سے دو افراد فرار ہونے میں کامیاب رہے جبکہ تین ملزمین کو حراست میں لیا گیا جن کی شناحت جناندیوا (20) ایشونت (19) اور یوگیش (18) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزمین بائک پر سوار ہتھیاروں سمیت سوار تھے اور نئے سال کی پارٹی سے گھر کی طرف کی جانے والوں کو لوٹنے کا منصوبہ بنارہے تھے۔ پولیس کو ملی خفیہ اطلاعات کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا