English   /   Kannada   /   Nawayathi

لا پتہ نو جوان مر دہ حالت میں پایا گیا ۔۔۔قتل کے امکانات(مزید ساحلی خبریں)

share with us

اور پھر وہاں سے سو فٹ کار پر بہٹھ کر روانہ ہوا ،اس کے بعد پھر وہ لو گوں کی نظروں سے اوجھل رہا اور کسی کو نظر بھی نہ آیا ،تلاش کر نے کے باوجود اس کا سراغ مل نہ پا یا تو گھر والوں نے ملکے پو لیس تھانہ میں لا پتہ ہو نے کی شکا یت درج کرا ئی ،مگر ندوری کے اندرامیش کی ایک پرس ایک NRIفیملی کے ہا تھوں لگی ،اس پرس کے اندر مو جودتفصیلات کی بنیاد پر امیش کو فیس بوک میں تلاش کیا گیا ،اور پھر اس کے فیس بوک اکونٹ کے ذریعہ اس کو میسیج بھی بھیجا گیا ،لیکن جواب ندارت ،اس لئے کہ پچھلے کئی دنوں سے وہ فیس بوک پر متحرک نہیں تھا ،اس وجہ سے انھوں نے وہ پرس اس کے کسی رشتہ دار کے حوالہ کر تے ہو ئے خود کو اس معاملہ سے الگ کر دیا ،پھر اسی جگہ سے اس کو تلاش کر نا شروع کر دیا تو جہاں پر پرس ملی تھی اس سے آدھے کلو میٹر کے ہی فاصلے پرامیش کی مردہ لاش پا ئی گئی ،لیکن تا ہنوز یقینی طور پر یہ معلوم نہ ہو سکا ہے کہ امیش کا قتل ہواہے یا خود کشی؟۔البتہ مختلف ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطا بق قتل کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ،ACP،DCPملکے سرکل انسپکٹر سمیت مختلف پولیس افسران نے جائے حادثات پر پہنچ کر تمام چیزوں کا جا ئزہ لیا ،کہا گیا ہے کہ امیش ایک خاموش مزاج آدمی تھا ،دو سروں کے ساتھ زیادہ بے تکلفی کو وہ پسند نہیں کر تا تھا ، اس نے اپنے دو ستوں سے یہ بات کہ رکھی تھی کہ بہت جلد وہ کان کا نیا کاروبار شروع کر نے والا ہے ،اس معاملہ میں تحقیقات جاری ہیں۔

گانجہ کے نشہ میں مست شخص ایک لاری ڈرائیوکوچھرا گھونپ کر فرار

منگلور۔2؍ جنوری۔2016۔(فکرو خبر نیوز)کو ناجے میں کلا کٹا جنکشن کے قریب آج دوپہر کے وقت ایک لاری ڈرا ئیور پر چھرا گھو نپ کر حملہ کر نے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،لاری ڈرائیوررفیق (30)کو سخت ترین چوٹیں آنے کی بنا پر علاج کے لئے دیرل کٹے کے ایک نجی ہسپتال میں ایڈمٹ کر دیا گیا ہے،جب کہ مدنی نگر کے رہنے والے حمزہ نامی شخص کی مجرم کے طور شناخت کی گئی ہے،کہا گیا ہے کہ آج دو پہر کے وقت جب رفیق نے کھانا کھا نے کے لئے اپنی لاری کو روک کر جیسے ہی وہ لاری سے اترا تو اسی وقت فورا پیچھے سے حمزہ چھرا گھونپ دیا ،کر وہاں سے فرار ہو گیا ،لیکن اچانک کے اس حملہ کا کیا سبب تھا ؟؟ اس سلسلہ میں ابھی تک معلوم نہ ہو سکا ہے ،البتہ بعض لو گوں نے پرانی دشمنی کو اس حملہ کا سبب بتا یا ہے ،لو گوں کا ماننا ہے کہ رفیق پر حملہ کے وقت حمزہ گانجہ کے نشہ میں مست تھا ،کوناجے پولیس اس سلسلہ میں جانچ کر رہی ہے،تفتیش جاری ہے ۔

شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں گھر کی قیمتی اشیاء جل کر راکھ

الال۔2؍ جنوری۔2016۔(فکرو خبر نیوز)ٹو کوٹو کے قریب منچے لا نامی جگہ پر کل رات دیر گئے ایک گھر میں آگ لگنے سے گھر کی کئی ساری چیزوں کے جلنے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ گھر والے اپنے کسی رشتہ دار کے یہا ں چلے گئے تھے ناریل کی ایک ڈا لی کے بجلی کی تار پر گر نے کے نتیجہ میں شارٹ سر کٹ ہو گیا ،جس کی بنا پر گھر میں آگ بھڑک اٹھی ،جس نے بہت ساری اشیاء کو اپنا لقمہ بنا لیا ،پھر بعد میں الال کے رہنے والے سماجی کارکن ایوب اور مورث وغیرہ کو اس کی اطلاع ملی تو وہ دیگر لو گوں کی مدد سے اس پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے ،لو گوں کا کہنا ہے کہ اس حادثہ سے گھر والوں کو کافی نقصان ہوا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا