English   /   Kannada   /   Nawayathi

رابطہ اور تنظیم کی صفائی مہم زوروں پر :آج جامعہ روڈ پر جمع کچروں کے ڈھیر ٹھکانے لگائے گئے(مزید ساحلی خبریں )

share with us

اس موقع پر صفائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب نے کہا کہ بلدیہ سے زیادہ صفائی کی فکر ہمیں خود کرنی چاہیے اور جب ہم خود اس کی فکر کریں گے تو ہمارے یہ مسائل حل ہوجائیں گے۔ اس موقع پر رابطہ کے سکریٹری جنرل جناب محی الدین رکن الدین اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔


منگلور : میڈیا نمائندوں نے یومِ آزادی کی تقریب کا کیا بائیکاٹ 

منگلور 15؍ اگست (فکروخبرنیوز) میڈیا نمائندوں کے فوٹو گرافرس اور ویڈیوگرافرس کی جانب سے شہر کے نہرو میدان میں چل رہی تقریب کا کوریج کا بائیکاٹ کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہر سال نہرو میدان میں چل رہی یومِ آزادی کی تقریب کا کوریج کرنے کے لیے مختلف میڈیا نمائندے موجود ہوا کرتے تھا۔ امسال انتظامیہ کی جانب سے ایک مخصوص جگہ پر کھینچی گئی لکیر سے آگے بڑھنے سے منع کیے جانے پر برہم میڈیا کے نمائندوں نے فوری طور پر میدان میں چل رہی تقریب کا بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے میدان سے باہر چلے گئے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ انتظامیہ نے انہیں پہلے سے مطلع نہ کرنے کی وجہ سے تقریب کا کوریج کرنے میں بڑی پریشانی ہورہی تھی جس کی وجہ سے انتظامیہ کی وجہ سے پہلے مطلع نہ کرنے سے ہم نے بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ رماناتھ رائے نے میڈیا نمائندوں کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کا حال ہی میں یہاں تبادلہ ہوا ہے اور انہیں پروٹوکول کا لحاظ کرنا پڑتا ہے اس لیے پروٹوکول کے تحت انہوں نے ایسا کیا ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آئندہ اس طرح کے حالات پیدا نہیں ہوں گے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا