English   /   Kannada   /   Nawayathi

تعلیمی میدان میں ہمیں مزید آگے بڑھنا ہے : رکن اسمبلی منکال وائیدیا

share with us

اس دوران اسسٹنٹ کمشنر جناب چدانند وٹارے نے آزادی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ ہمیں کسی بھی صورت میں ہمارے شہیدوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ رکن اسمبلی جناب منکال وائیدیا نے تعلیمی میدان میں ترقی کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہرحال میں تعلیم کو ساتھ لے کر ملک کی ترقی کے لیے کوششیں کرنی چاہیے کیونکہ تعلیم کے بغیر انسان ترقی نہیں کرسکتا۔ ہمارے اسمبلی حلقہ میں ہر شخص تعلیم کے میدان میں ترقی کرنا چاہیے اور اس سلسلہ میں جو کچھ مجھ سے خدمت ہوسکتی ہے وہ میں کرنے کے لیے تیارہوں۔ اس تقریب کے علاوہ انجمن حامئ مسلمین کے سبھی شعبہ جاتی ادارے جیسے انجمن انجینئرنگ کالج ، انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سینٹر ، انجمن پی یو کالج ، اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول ، انجمن بوائز ہائی اسکول ، انجمن ویمن کالج اور دیگر تعلیمی اداروں نے بھی یومِ آزادی کی تقریبات جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا