English   /   Kannada   /   Nawayathi

امن میں خلل ڈالنے والی تنظیموں کو جلسہ منعقد کرنے کے لیے دس لاکھ کا ’’بانڈ ‘‘پیپر لازمی (مزید ساحلی خبریں)

share with us

سی آر پی سی باب نمبر 8 کے دفعہ 108کے تحت اس طرح کے قانون بنائے جانے کی اجازت ہونے کی وجہ سے مذکورہ شرطیں لگائی گئی ہیں۔ سنیچر کی شام بجرنگ دل کی جانب سے اکھنڈ بھارت سنکلپ نامی پروگرام کے انعقاد کی اجازت حاصل کرنے کے لیے دس لاکھ روپئے کا بانڈ بنانے کے بعد ہی اجازت دی گئی ہے۔پولیس انتظامیہ کا ماننا ہے کہ یہ اقدامات ساحلی علاقوں میں امن کو بحال رکھنے کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔ ضلع ایس پی بھوشن جی بھورسے نے یہ اطلاعات فراہم کراتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کسی بھی تنظیم کے جلسوں کی وجہ سے فرقہ وارانہ فساد پیش آئے تو دوبارہ پروگرام کے انعقادکی اجازت کے لیے دس لاکھ روپئے کے بونڈ کے ساتھ تحصیلدار کی اجازت بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔


نوکری کا جھانسہ:خاتون سے لاکھو ں روپء لوٹ لئے گئے

پولیس تھانہ میں دھوکہ دہی کا معاملہ درج 

پتور 14؍ اگست (فکروخبرنیوز) جنوبی کنیرا کے کنڑا سین صدر چندراشیکھر کے خلاف ایک خاتون کونوکری دلانے کا دھوکہ دے کر اس کے پاس سے کئی لاکھ روپئے وصول کیے جانے کا معاملہ پولیس تھانہ میں درج کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق لیڈیا ڈیسوزا مقیم بنٹوال نے پتور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ میرے چچا کے توسط سے میری ملاقات چندراشیکھر سے ہوئی جس نے مجھے چھ ماہ کے اندر کام نوکری دلانے کا یقین دلاتے ہوئے قریب تین لاکھ روپئے وصول کیے ۔ لیڈیا کا کہنا ہے کہ چندرا شیکھر سے اس سے 2.70لاکھ حاصل کیے اور اسی وقت اس نے میری پھوپھی رمیزہ ڈیسوزا سے بھی 1.35 لاکھ روپئے وصول کیے ۔ذرائع کے مطابق لیڈیا نے چھ ماہ بعد اس سے رابطہ کیا تو اس نے مزید تیس ہزار روپئے کا مطالبہ کیا ۔ اس بات سے پریشان ہوکر لیڈیا نے چندراشیکھر سے اسے پہنچائی گئی کل رقم کامطالبہ کرنے کے لیے مذکورہ شخص کے گھر گئی اور اس سے اپنی رقم کا مطالبہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق اس کے بعد سے چندراشیکھرسے کئی مرتبہ رابطہ کرنے کے بعد اس کی جانب سے کوئی جواب نہیں دے رہا ہے۔ آخر کار معاملہ کو بڑھتا دیکھ کر لیڈیا نے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیا ۔ پتور پولیس نے ملزم کے خلاف 420 ، 417 ، 504 اور 506کے تحت معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔



ایم ٹی ایم مشین کو توڑکر لوٹنے کی ناکام کوشش 

کنداپور 14؍ اگست (فکروخبرنیوز) نامعلوم افراد کی جانب سے ہیماڈی مچھلی مارکیٹ کے قریب نیتراوتی دیہی بینک کے عقب میں موجود کامپلیکس میں واقع ایک اے ٹی ایم مشین کو توڑکر لوٹنے کی ناکام کوشش کیے جانے کی واردات کل رات پیش آئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق اینڈی کیش نامی بینک کی مشین لوٹنے کے لیے نامعلوم افراد نے سب سے پہلے کامپلیکس کی بجلی غائب کرنے کے لیے تمام فیوز نکال کر قریبی جھاڑی میں پھینک دئیے جس کے بعدانہوں نے اے ٹی ایم مشین کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرہ کو بھی توڑدیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ کامپلیکس کے مالک کے شیڈ میں موجود لوہے کی سلاخ اور ہتھوڑی کے ذریعہ انہوں نے اے ٹی ایم مشین کو توڑنے کی کوشش کی۔ اس دوران گشت کررہی پولیس کی گاڑی کا سائرن سن کر وہ وہاں سے فرار ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے تفتیش کیے جانے کے بعد کامپلیکس کے تمام فیوز قریبی جھاڑی میں ملے ہیں جس کے بعد یہ پوری واردات سامنے آئی ۔ واردات انجام دینے والوں کا پتہ نہیں چل پایا ہے اور پولیس اس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔ 


بینک کی تجوری میں رکھا گیا سونا چوری 

منگلور:14؍اگست (فکروخبر نیوز)کے یس راؤروڈ پر واقع جموں اینڈ کشمیر بینک کی تجوری سے سونا چوری ہونے کی واردات کی خبر منظرعام پر آئی ہے ، فکروخبر کو ملی اطلاعات کے مطابق حسینہ اور شیمانامی دو خاتون نے واردات پیش آنے کے کئی دنوں بعداس کی رپورٹ درج کرائی ہے، حسینہ اوراس کی بہن شیما فیصل نے اس بینک میں اپنا لوکر کھولا تھا ،جس میں انہوں نے اپنا سونا رکھا ،حسینہ کے کہنے کے مطابق کچھ عرصہ قبل ہی لاکر کی چابی کھو گئی تھی ،چابی کی تلاش جاری تھی کئی دن کی تلاش کے بعدحسینہ اور بینک کے نمائندوں کے سامنے تجوری کو توڑ کر کھولا گیا ، اسکے بعد جو اس کی آنکھوں نے دیکھا اسے اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں آیا کہ اس میں رکھی تمام چیزیں غائب ہو گئی تھی، اس نے دعویٰ کیا ہے کہ گاہک کو تجوری کی چابی دینے کے بعد بھی بینک والوں کے پاس ایک چابی موجود ہوتی ہے،سٹی پولس تھانہ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے حسینہ نے بینک والوں پر الزام لگایا ہے کہ بینک کے ملازموں نے گھوٹالہ کر اس کا سونا چوری کیا ہے


4560پان مسالہ کی پاکٹ ضبط :دو گرفتار

کاسرگوڈ :14؍اگست(فکروخبر نیوز)کمبلے پولس کے ہاتھوں غیر قانونی طور پر پان مسالہ فروخت کرنے والے دو افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ، ملزمیں کی شناخت ابراہیم باشاہ ساکن کویپاڈی اور نصیرساکن موگریل کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، معتبر معلومات کی بناء پر پولس نے اس بس پر چھاپا مارا جس میں یہ دو فرد پان مسالہ کے ساتھ سفر کر رہے تھے ،پولس نے انہیں حراست میں لے لیا،پوچھ تاچھ کے دوران اس بات کا خلاصہ ہوا کہ وہ اس کو غیر قانونی طور پر منگلور سے مختلف دکانوں میں فروخت کیاکرتے تھے


پرانی دشمنی ، قریبی رشتہ دار نے انجام دی قتل کی واردات

میسور :14؍اگست(فکروخبر نیوز)ایک36سالہ شخص پر اسی کے ہی قریبی رشتہ دار وں نے حملہ کر اس کا قتل کر دیا ،اور قتل کے بعد اپنے آپ کو ودیارانا پورم پولس کے حوالہ کر دیا ،یہ واردات پرسینا ہنڈی کے قریب رنگ روڈ پر واقع ہوا ،مہلوک کی شناخت نٹراج کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،پولس ذرائع کے مطابق پرانی دشمنی کی بناء پر یہ واردات عمل میں آئی ہے بتایا جا رہا ہے کہ نٹراج اپنے ٹریکٹر پر سوار اپنے کام کے لئے جارہا تھاتبھی دونوں مجرم جو کہ ایک ہی علاقہ سے تعلق رکھتے تھے سنیچر کی صبح ایک رکشہ کے زریعہ اس کا پیچھا کیا ،جیسے ہی اس کی ٹرکٹر ایک سنسان علاقہ میں پہونچی تو انہوں نے اسے روک کر بڑے پتھر سے اس کے سرپر کئیں وار کئے ،سر میں لگی شدید چوٹوں کی وجہ سے اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ، اس کی موت کے بعد دونوں نے اپنے آپ کو پولس کے حوالہ کردیا ،اطلاع ملتے ہی ACP ملک نے ودیا رانا پورم پولس کے ساتھ جائے واردات پر پہونچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ،ودیا رانا پولس تھانہ میں معاملہ درج کیاگیا ہے ،مزید اس معاملہ کی تفتیش جاری ہے.


جعلی کریڈٹ کارڈبنا نے والے پولس حراست میں 

کا سر گوڈ ۔14؍اگست (فکرو خبر نیو ز ) جعلی کر یڈٹ کارڈ بنا کر کئی لا کھ رو پیو ں کی لین دین کر نے والے چھ ملزموں کو پولس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ،بتا یا جا رہا ہے کہ ا ن لو گو ں نے جعلی کریڈٹ کا رڈ س کو استعمال کر کے لا کھو ں رو پیو ں کا لین دین کیا ہے ، فکرو خبر کے مطا بق تلنگا رے نعمان (۲۴) کو اسکے تین ساتھیو ں سمیت پو نے سے گرفتار کیا گیا ہے ، جبکہ بشیر اور حمزہ کو کا سر گوڈ سے ، وا ضح رہے کہ کچھ ہی دنو ں قبل اس ٹیم کے سر غنہ صابر (۲۹) کو کو چی میں گرفتا ر کیا گیا تھا ،پو لیس نے ان تمام ادویات اور مشینوں کو ضبط کیا ہے جسکے ذریعہ سے وہ جعلی کارڈس بنا کر یہ جعلی کھیل انجام دیتے تھے ،پو لیس ذرائع کے مطابق نعمان نامی شخص جوکہ دبئی کی سو پر مارکیٹ پچھلے کئی سالو ں سے ملا زمت کر رہا تھا ۔ مصدقہ اطلاعات کے مطا بق اس شخص نے سوپر مارکیٹ میں آنے والے لو گو ں کے کئی کریڈٹ کارڈس کی خفیہ تفصیلات محفو ظ کر کے کئی جعلی کریڈٹ کارڈس تیار کئے ،اور وہ ان خفیہ تفصیلات کو سوئیپ مشین کی مدد سے دوسری مشینوں مین استعمال کرکے عوام کا لا کھو ں روپیہ ہڑپ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا