English   /   Kannada   /   Nawayathi

بزرگ خاتون نے کی خودکشی (مزید ساحلی خبریں)

share with us

،کچھ دیر بعد جب انہوں نے کھڑکی سے جھانک کر دیکھا تو خاتون کی لاش چھت پر لٹک رہی ہے ،جس کے فورا بعد پولس کو اس کی جانکاری دی گئی، پولس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ،خود کش کی وجوہات کاپتہ ابھی تک نہیں چل پایا ہے ،اس معاملہ کی رپورٹ پولس تھانہ میں درج کی گئی ہے


کاسرگوڈ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان پنامہ کے سمندر میں لاپتہ

کاسرگوڈ :14؍اگست (فکروخبر نیوز) اڈما سے تعلق رکھنے والے ایک ملاح کے پناما کے سمندر میں لاپتہ ہو جانے کی خبر اس کے اہل خانہ کی طرف سے موصول ہوئی ہے،گمشدہ فرد کی شناخت نکھل کڈپّورم کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،فکروخبر کے مطابق نکھل کورینٹو سے پناما کی طرف سمندری سفر کے دوران 11اگست سے لاپتہ ہے ،نکھل نے اسی سال جنوری کے مہینہ سے ویسل نامی کمپنی میں ملازمت شروع کی تھی، ویسل سے فراہم ہوئی ابتدائی معلومات کے مطابق نکھل کو 11 اگست 5:50 کو عملہ کے ارکان کے ساتھ دیکھا گیا تھا ، رپورٹ کے مطابق نکھل اپنے وقت پر پہنچ کر گیلری کی صفائی کی، برتن مانجھے اور اپنا کام کرنے کے بعد اپنی عادت کے مطابق کچھ دیر کے لئے آرام کی غرض سے وہاں سے چلا گیا ، اسے جا کر لمبا وقفہ ہوچکا تھا لیکن اس کی کوئی خبر نہ تھی اسی بناء پر خود باورچی نے جا کر اسکے کمرہ کے دروازہ کو کو کھٹکٹایا لیکن اندر سے کوئی آواز نہ پاکر ویسل کے سربراہ کو اس کی اطلاع دی جس کے بعد ماسٹر چابی کی مدد سے دروازہ کھولا گیا،لیکن وہ اپنے کمرہ سے غائب تھا ،جس کے بعد الرٹ جاری کیا گیا اور اسے ہر جگہ تلاشا گیا لیکن اس کا کہیں سے پتہ نہیں چل پایا ہے ،ابھی بھی اس کی تلاش جاری ہے،


آگ میں جھلس کر 46سالہ شخص جاں بحق

میسور: 14؍اگست (فکروخبر نیوز)میسور میں ایک گھر کو حادثاتی طور پر آگ لگنے کی وجہ سے اس میں سو رہے ایک 46سالہ شخص کے زندہ جل کر ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ،یہ حادثہ سلطان پارک کے قریب منڈی محلہ میں پیش آیا ،مہلوک کی شناخت انور پاشا کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،فکرو خبر کے مطابق پاشاہ بغیر بجلی والے گھر میں رہ رہا تھا ، رات میں سوتے وقت موم بتی بجھانا بھول گیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ،اس حادثہ کی ااطلاع ملتے ہی فائربریگد عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا بتایا جا رہا ہے کہ آگ کی لپٹیں اتنی شدید تھی کہ اس گھر کے قریب موجود کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے ،پاشا کا گھر ایک کمرشیل کامپلکس کے متصل ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ کسی نے جان بوجھ کر اس گھر کو آگ لگایا ہے تاکہ کامپلکس کو نقصان پہنچے ،اور انہوں نے اس معاملہ میں مکمل تحقیقات کی مانگ کیا ہے، منڈی پولس نے پہنچ کر جائے حادثہ کا مشاہدہ کیا ،اورتفتیش جاری ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا