English   /   Kannada   /   Nawayathi

طلباء ملک ہند کے ٹرافک نظام کا پورا پورا خیال رکھیں : مولانا مقبول احمد ندوی

share with us

مولانا نے کہا ہم طالبانِ علوم نبوت اور وارثینِ نبوت ہیں ، اللہ تعالیٰ نے ہمیں پوری انسانیت کی رہنمائی کے لیے منتخب کیا ہے اس لیے ہم اپنے اندر امتیازی شان پیدا کریں اور ہمارے سامنے موجود تینوں طبقوں (اعلی ، اوسط اور اسفل) کے معیار کو سامنے رکھتے ہوئے دین کی دعوت ان تک پہنچانے کی فکر کریں۔ مولانا نے طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی صلاحتیوں کو پروان چڑھانے کے لیے اللجنۃ العربیہ کا یہ پلیٹ فارم آپ کے لیے تیار کیا گیا ہے لہذا اس کو استعمال کرتے ہوئے اپنی اندر صلاحتیں پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ مولانا نے اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء ٹرافک کے اصول وضوابط کا خاص خیال رکھتے ہوئے اپنی گاڑیاں چلائیں۔ اسی طرح ہم اپنی صفائی کا بھی خاص طور پر خیال رکھیں اس لیے کہ شریعت میں اس کی بڑی اہمیت بیان کی گئی ہے۔ مولانا نے کہا کہ ہم معاشرتی مسائل حل کرنے کی فکر کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتی قوانین کی بھی ہم پاسداری کرنے والے بن جائیں۔ مشرف اللجنۃ العربیہ مولانا رحمت اللہ رکن الدین ندوی نے کہا کہ اللجنۃ العربیہ کے زیر اہتمام جہاں طلباء میں تقریر وتحریر کی مشق کرائی جاتی ہے وہیں طلباء کو اس کی ذمہ داری دے کر ان کے اندر نظم وضبط کی صلاحیت پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ مولانا نے کہا کہ ذمہ دار کی حیثیت صفر کی ہوتی ہے جب تک کہ اس کے ساتھ کوئی رفیق نہ ہو ۔ مولانا نے طلباء کو سنجیدگی ومتنانت کو ہر جگہ اپنا شیوہ بنانے کی بھی تلقین کی ۔ نائب مشرف اللجنۃ مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی نے کہا کہ طلباء اپنے اندر موجود ہنر کو پہنچانیں اور اس پر محنت کرتے ہوئے آگے بڑھیں ۔ اساتذہ آپ کی رہنمائی کے لیے ہروقت تیار رہتے ہیں جب طلباء دلچسپی نہ دکھائیں تو اساتذہ کی محنت کچھ کام نہیں آتی ہے۔ اسی طرح طلباء اپنے والدین اور اساتذہ کی دعائیں لیتے ہوئے علم دین حاصل کریں۔ کیونکہ دعا انسان کی زندگی میں ہروقت کام آتی ہے۔ اس موقع پر اسٹیج پر مولانا عبدالرب ندوی ، مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی ، ماسٹر سیف اللہ صاحب ، مولانا اقبال نائیطے ندوی ، مولانا جیلانی ندوی ، مولانا عبدالاحد ندوی وغیرہ موجود تھے۔ 
عہدیداران اللجنۃ العربیہ ، جامعہ اسلامیہ بھٹکل 38۔1437 ؁ھ 
صدر اللجنۃ العربیہ : مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی 
مشرف : مولانا رحمت اللہ رکن الدین ندوی 
نائب مشرف : مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی 
مشرف ارمغان : مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی 
مشرف الزھرۃ : مولانا عبدالاحد فکردے ندوی 
مشرف برائے انگریزی وکنڑ : جناب ماسٹر عبدالرحیم منشی 
نائب صدر اول : محمد حذافہ بن قیصر احمد ڈھنڈا 
نائب صدر دوم : عادل احمد بن عبدالغفور پرکار 
جنرل سکریٹری : عبدالواسع بن منور حسین پیشمام 
نائب سکریٹری : احمد شبیل بن مقبول احمد کوبٹے 
معاون سکریٹری : عبدالباعث بن عبدالباقی درگا 
مدیر ارمغان : محمد سلیمان ابن محمد الیاس بنگور 
مدیر الزھرۃ : محمد سنان بن محمد سلیم دامودی 
نائب مدیر الزھرۃ : محمد یوشع بن محمد یونس پلور 
معتمد برائے جداریہ : محمد میراں مستجاب بن محمد اشرف پیشمام 
نائب معتمد برائے جداریہ : سید نعیم بن سید نوراللہ 
معتمد بزم ثقافت : محمد عکراش بن محی الدین جیلانی جوپاپو 
معتمد بزم ریاضت : عبدالمقسط بن اسامہ ہیجب 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا