English   /   Kannada   /   Nawayathi

رابطہ اور مجلس اصلاح کے صاف اور محفوظ بھٹکل پروجیکٹ پر کام شروع: کارگیدے کے نوجوانوں نے پہل کی (مزید ساحلی خبریں )

share with us

ہم نے اس سلسلہ میں سابق ضلع پنچایت ممبر جناب عبدالرحیم سے رابطہ کرتے ہوئے اس مسئلہ کو حل کرنے کی کی طرف توجہ دلائی ۔ انہوں نے سب سے پہلے تحصیلدار سے بات چیت کرنے کے بعد متعلقہ جگہ پر اسے اپنے ساتھ لے آئے اور حالات سے آگاہی دیتے ہوئے اس جگہ کو صاف ستھرا بنانے کے لیے عملی طور پر کوشش کرنے کی بات کہی لیکن تحصیلدار کی جانب سے بھی کوئی پہل نہیں کی تو ہم نے عبدالرحیم کے ذریعہ ایم ایل اے کا دروازہ کھٹکھٹایا جس کے بعد بھی اس پر عملی اقدام نہ ہونے وکی جہ سے یہ جگہ اب مجبوراً ہمیں ہی صاف کرنی پڑی اور اس پر آئے اخراجات محلہ کے ایک شخص نے اپنے سر لیتے ہوئے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے دوسرے محلہ کے نوجوانوں او راسپورٹس کلب کے ذمہ داروں سے گذارش کی کہ اپنے اپنے محلوں میں صاف رکھنے کے لیے کوششیں کریں اور صاف بھٹکل کا جو خواب دیکھا گیا ہے اس کو پورا کرنے کے لیے اپنا پورا تعاون پیش کریں۔ 


اہم ڈکیتی کے واردات میں ملوث شخص  گرفتار

منگلور : 11؍اگست (فکروخبر نیوز) سٹی کرائم برانچ پولس انسپکٹر سنیل نائیک کی قیادت میں پولس افسران ایک اہم ڈکیتی کے واردات میں ملوث شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ،اور ساتھ ہی اس کے پاس سے ہیرے اور دوسرے قیمتی پتھر جس کی جملہ مالیت 5کروڑ بتائی جارئی ہے ضبط کر لی ہے ،واضح رہے کہ ممبئی کے ایک تاجر کو گذشتہ مہینے اس کا اغوا کر اس کے پاس سے روبی ہیرے سے بنایا گیا لاکٹ اور سونے کی اشیاء کو لوٹ لیا گیا تھا،جس کے ایک مہینہ بعد سی سی بی پولس ان میں سے ایک کو گرفتار کر اس کے پاس سے لاکٹ بر آمد کر لی ہے ، گرفتار شدہ شخص کی شناخت یونس کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،پولس ذرائع کے مطابق کل پولس کو اس بات کی خفیہ جانکاری ملی کہ ممبئی ڈکیتی کے دو ملزم بکرناکٹے علاقہ کے قریب زیر تعمیر عمارت کے اندر لوٹے گئے ہیروں کی فروخت کے سلسلہ میں بات چیت کے لئے ملنے والے ہیں ، اسی جانکاری کی بناء پر سی سی بی پولس نے اس جگہ چھاپا مار کر ان میں سے ایک کو گرفتار کرنے اور لاکٹ کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی لیکن ان میں سے ایک وہاں سے فرار ہو گیا ،مزید کہا کہ ایک چھ ساتھ افراد اپر مشتمل گروہ نے مل کر تاجر کا اغوا کیاتھااور اس سے قیمتی اشیاء لوٹ کر اسے غیر قانونی طورپر ہاسن میں فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا، ضبط کئے گئے لوکٹ کی قیمت تقریبا 5کروڑ بتائی جارہی ہے،ضبط کی گئی تمام اشیاء کے ساتھ،ایک الٹو کار ، موبائیل فون کو منگلورایسٹ پولس کے حوالہ کیا گیا ہے،


چھت سے لٹک کر ایک شخص نے خود کشی کرلی 

کنی گولی :11؍اگست (فکروخبر نیوز) پکشی کیرے کے قریب ہوساکوڈونا می علاقہ میں ایک شخص کی جانب سے چھت پر لٹک کر خودکشی کرلئے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔،مہلوک کی شناخت وشواناتھ کی حیثیت سے کر لی گئی ہے جو کہ پیشہ کے لحاظ سے ایک پینٹر تھا ،فکروخبر کے مطابق ہمیشہ کی طرح وشواناتھ گھر میں اکیلا تھا اس کی بہن ملازمت کے لئے گھر سے باہر تھی اور بچے پڑھائی کیلئے اسکول میں تھے ،اس واقعہ کی خبر اس وقت منظر عام پر آئی جب بچے گھر پہنچے اور اسکی لاش کو گھر کی چھت پر لٹکتا ہو ا پایا ،جس کے فوری بعد انہوں نے گھر والوں کو فون کر کے بلایا ، جس کے بعد گھر والوں نے اس کی جانکاری پولس کو دی ،اسی جانکاری ملتے ہی پولس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ، اس اقدام کے پیچھے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے ۔


سرکاری ملازمین کے کوارٹر س کے قریب ملی ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے ملازم کی سڑی ہوئی لاش

منگلور:11؍اگست (فکر وخبر نیوز)سرکاری ملازمین کے کوارٹرس کے قریب ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے ایک ملازم کی لاش برآمد ہوئی ہے ،میت کی شناخت گنیش پرساد(۴۵) کی حیثیت سے کی گئی ہے،ذرائع کے مطابق گنیش چار سال سے اپنی رہائش گاہ پر اکیلا قیام پذیر تھا ،وہ شراب کا عادی تھا اس کی اس بری لت کی وجہ سے بیوی نے اس کو چھوڑ دیا تھا ،یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پڑوسیوں کو گنیش کے گھر سے بدبونکلتے محسوس ہوئی توانھوں نے پولیس کو خبر دی،پولیس نے لاش کو زمین پر پڑے ہوئے پایا ،پولیس نے شبہ کیا ہے کہ اس کی موت نشیلی حالت میں گرکر چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے اورسڑی ہوئی لاش دیکھ کر اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس کی موت دو دن قبل ہی ہو چکی تھی،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے ،کاوور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا