English   /   Kannada   /   Nawayathi

رابطہ سوسائٹی بھٹکل کی فیڈریشن اور اسپورٹس ذمہداران کے ساتھ خصوصی میٹنگ (مزید ساحلی خبریں )

share with us

انہوں نے مزید کہا کہ رابطہ کے ذمہ داروں میں اکثر افراد خلیج میں مقیم ہیں اورآپ جانتے ہیں کہ شہر میں وہ کچھ مدت کے لیے آتے ہیں اور ہمیں اس پروجیکٹ پر کام کرنا اصل ہے او ریہ کام یہاں مقیم نوجوان ہی کرسکتے ہیں، اور یہ کام فیڈریشن کے ذمہ داران بہتر طریقے سے انجام دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں حاضرین سے رائے مشورے طلب کرتے ہوئے اس پروجیکٹ کو بہتر سے بہتر طریقے پر آگے بڑھانے کے لیے ایک منظم لائحہ عمل تیار کرنے کی درخواست بھی کی ۔
بلدیہ بنیادی مسائلحل کرنے میں ناکام 
میٹنگ میں موجود شہر کے مختلف محلوں کے ذمہ داروں نے صاف صفائی کو لے کر مختلف آراء ومشورے پیش کیے ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ صاف صفائی کے تعلق سے سب سے بڑی ذمہ داری بلدیہ کی ہوتی ہے اور جب تک بلدیہ حرکت میں نہیں آتی اس وقت تک یہ کام ادھورا رہی رہے گا، چاہے ہم لوگ کتنے ہی پروجیکٹ تیار کریں اور لاکھوں روپئے اس میں صرف کریں۔ یہاں کی بلدیہ بھی عجیب وغریب ہے ، کئی مرتبہ صفائی کے تعلق سے شکایات کرنے کے باوجود ان کا کانوں پر جوں نہیں رینگتی ۔ شہر میں جگہ جگہ فضلہ جات کے ڈھیر اس بات کی شہادت دے رہے ہیں کہ شہر میں صفائی کے سلسلہ میں بلدیہ پوری طرح ناکام ہیں۔ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر جہاں جہاں جمع کیے جاتے ہیں اور جہاں جہاں لوگ معمول کے مطابق کچرہ پھینکتے ہیں وہاں سے ڈھیر اٹھوا نے کی ذمہ داری بلدیہ کی ہوتی ہے لیکن شکایات کے باوجود بلدیہ کا کوئی بھی عملہ وہاں پہنچ کر اپنی ذمہداری نہیں نبھاتا۔ بعض لوگوں نے اس مسئلہ کو لے کر کئی سارے سوالات سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ عام طور پر جن جن جگہوں پر لوگ کوڑا کرکٹ پھینکتے تھے وہاں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ پھینکنے کے ممنوعہ بورڈ لگادئیے گئے ہیں اور اس کی جگہ پر بلدیہ نے کوئی دوسری جگہ پر بلدیہ کے ڈبے نہیں رکھے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کے گھروں کے آس پاس کوڑا کرکٹ پھینکے جانے کی جگہ نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ادھر ادھر پھینکنے پر مجبور ہیں۔ نوجوانوں نے اس وقت برملا اس بات کا اظہار کیا کہ بلدیہ اس معاملہ میں نوجوانوں کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے ۔ 
تنظیم کی جانب سے منتخب کردہ کونسلرس اپنی ذمہداریاں نبھانے میں ناکام 
بعض لوگوں نے اپنے جذبات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی جانب سے ہمارے علاقوں کی ترقی کے لیے کونسلرس کا انتخاب کیا جاتا ہے لیکن کونسلر اپنی ذمہ داریاں صحیح ادا نہ کرنے کی وجہ سے کئی سارے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ میٹنگ میں موجود حاضرین میں سے ایک شخص نے ذمہ داروں کے سامنے کئی سارے مسائل سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ شہر میں کئی سارے مسائل حل ہونے کے باقی ہیں اور تنظیم کی جانب سے دی جانے والی ہدایت پر کونسلر عمل کرتے ہیں یا پھر تنظیم کونسلر کے رائے مشوروں کو اہمیت نہیں دیتی یہ بات سمجھ سے باہر معلوم ہورہی ہے۔ ذمہ داروں کی جانب سے ان تمام مشوروں کو سننے کے بعد یہ یقین دلایا گیا کہ ہم نے صفائی کے مسائل پر بلدیہ کے ذمہ داروں سے بات چیت کی ہے اور انہوں نے ہمارا پورا تعاون کرنے کا تیقین دلایا ہے لیکن ان کاموں کی نگرانی کرنا اور اس کی انجام دہی کے لیے متعلقہ ذمہ داروں سے رابطہ کرنا اصل ہے۔
عوام کچرہ ڈبوں میں پھینکنے کے بجائے باہر ہی پھینک کر کاہلی کا ثبوت دیتے ہیں۔
بعض لوگوں کا ماننا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سو چ بھارت پیغام کو لے کر ہم آگے بڑھیں اور اس سلسلہ میں جو کوششیں ہوسکتی ہیں وہ کی جائیں اس لیے کہ ملک میں وزیر اعظم کے اس پیغام کے تحت کئی کام ہورہے ہیں ہم اسی کے مطابق ہمارے شہر کے صفائی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جدوجہد کریں۔ اس موقع پر صفائی کے تعلق سے عوام میں مختلف طریقوں سے بیداری پیدا کرنے کی بھی بات سامنے آئی اس لیے کہ عوام میں اس تعلق سے جب تک بیداری پیدا نہیں ہوگی اس وقت یہ کام انجام نہیں دیا جاسکتا۔جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے جمع کرنے اور پھر پھیلاؤ اور بدبو کے لئے عوام بھی ذمہدار ہیں۔۔ ، بعض جگہوں پر کچرہ پھینکنے کے ڈبے موجود ہونے کے باوجود عوام اپنا کچرہ ان ڈبوں میں پھینکنے کے بجائے اس کے باہر چھوڑ آتے ہیں جس سے مزید گندگی پیدا ہوتی ہے اوراس کی وجہ سے تمام لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔ لہذا عوام کی بھی ذمہ داری ہے وہ بلدیہ کا ساتھ دیں اور جب اپنے اپنے گھروں میں کچرہ اٹھانے والے آجائیں تو فوری طور پر ان کو نمٹاکر ہی اپنے دوسروں کاموں میں لگ جائیں ۔ اس تعلق سے بلدیہ کے ذمہ داران سے بھی بات کی جائی گی۔ ملحوظ رہے کہ رابطہ سوسائٹی کی جانب سے’’ صاف اور محفوظ بھٹکل ‘‘کے عنوان پر اس سے پہلے انجمن گراؤنڈ میں ایک عوامی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا تھا جس میں شہر کے ذمہ داروں کے ساتھ رکن اسمبلی سمیت دیگر کئی اداروں کے ذمہ داروں نے اس عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صاف بھٹکل کو حقیقت میں صاف بھٹکل بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ اس خصوصی نشست میں تنظیم کے نائب صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری ، فیڈریشن کے صدر وسکریٹری اور اسپوٹس سینٹروں کے ذمہ داران موجود تھے۔ 


شرابی شخص چھت پر چڑھ کر کیا خودکشی کا ڈھونگ: مانگا دس لاکھ روپئے 

منگلور10؍اگست (فکروخبر نیوز)منگل کی شامہمپن کٹا کے ایک کامپلکس کی چھت پر چڑھ کر ایک نشہ کا عادی شخص کی جانب سے اقدامِ خودکشی کا ڈھونگ کرتے ہوئے دس لاکھ روپئے نہ ادا کرنے کی صورت میں خودکشی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے نظرآیا، جس کی بنا پر عوام کا ایک ہجوم کامپلیکس کے قریب اس منظر کو دیکھتا ہوا نظرآیا۔ عوام اس کو بار بار اونچی عمار ت سے اُترنے کے لئے آوازیں لگارہے تھے ،مگر وہ تھا کہ اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہیں ہورہا تھا۔پولس موقع واردا ت پہنچ کر کوشش کرنے لگی اسی وقت ایک عام راہگیر بھی اس کو بہلا پھسلا کر دھیان بھٹکانے اور پر اپنے ساتھ لانے میں کامیاب ہوا، اس شخص کی صحیح شناخت نہیں ہوپائی ہے ، فی الحال اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔


بہو کی خودکشی کے بعد ساس دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

کشل نگر :10؍اگست (فکروخبر نیوز ) بہو کی خود کشی کی وادات پیش آنے کے بعد ساس بھی دل کا دورہ پڑنے سے اچانک ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ، فکروخبر کے مطابق،یہ واقعہ نیلور کوپّلو گاؤں میں پیش آیا ، مہلوک کی شناخت شراوتی (24)اور اس کی ساس پروت امّا(55)کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،خود کشی کے پیچھے کی وجوہات کا اب تک پتہ چل نہیں پایا ہے ،شراوتی کے شوہر نے بھی خود کشی کا اقدام کرنے کی کوشش کی تھی لیکن گاؤں والوں نے موقع پر پہونچ کر اسے خودکشی کرنے سے روکنے میں کامیاب ہو گئے ، شروتی نے 8اگست کو خود کشی کی اسی کے دوسرے ہی دن اس کی ساس دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی ، بتایا جارہا ہے کہ دونوں کے خاندان ایک دوسرے کو خودکشی کی وجہ بتاکر ابھی تک جھگڑنے لگے ہیں جس کے بعد پولس ان کے درمیان صلح صفائی کے لئے پہنچ گئی بتایا جا رہا ہے شروتی ایک پرائیویٹ کمپنی میں نوکری کیا کرتی تھی اوروہ اپنی ساس کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہنے پر راضی نہیں تھی جس کے بعد اس کے شوہر نے ایک کرایہ کے مکان میں منتقل ہونے کا فیصلہ کیا،شراوتی کے رشتہ داروں کا کہنا کہ مکان منتقلی سے پہلے ہی اس نے خودکشی کی ،

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا