English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھاسکر شیٹی کے قتل معاملہ میں پولیس پر معاملہ کوطول دئیے جانے کا الزام (مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

share with us

پولیس نے تحقیقات کے لیے جیسے ہی بھاسکر کی بیوی راجیشوری اور اس کے بیٹے نونیتھ کو حراست میں لیا تو انہوں نے حیران کن انکشافات کرتے ہوئے پولیس کو چونکا دیا ۔ پولیس نے اس معاملہ کے ایک اور اہم ملزم نرنجن بھٹ کو گرفتار کیا جس نے پولیس تحقیقات کے دوران پولیس کو بہکانے کی کوشش بھی کی لیکن پولیس نے شبہ کی بنیاد پر مزید اس سے پوچھ تاچھ کے بعد سارا سچ اگلوانے پر مجبور کردیا۔ اس دوران عوام کا ماننا ہے کہ دس روز گذرنے کے بعد اور پولیس کے سامنے تمام باتیں واضح ہونے کے باوجود پولیس چھان بین کے نام پر تحقیقات کو مزید طول دینے کی کوشش کررہی ہے۔ مقتول بھاسکر کی بہن نے میڈیا نمائندوں کے سامنے بیان کیے گئے دکھڑے سے بھی پولیس کے کردا ر پر کئی سارے سوالیہ نشان کھڑے کئے ہیں ، بہن کا کہنا ہے کہ جب بھاسکر سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے ماں نے پولیس تھانہ پہنچ کر اغوا کیے جانے کی رپورٹ درج کرانے کی کوشش کی توپولیس کی جانب سے انہیں گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے کی بات کہی ہے۔ جس سے پولیس کا کردار اس معاملہ میں پورے شک کے دائرے میں آرہا ہے۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اس معاملہ کے دیگر ملزمین بھی ہوسکتے ہیں جس کی تحقیقات کی جانی چاہیے۔ ملحوظ رہے کہ بھاسکر شیٹی نے اپنی بیوی کے نرنجن بھٹ کے ساتھ ناجائز تعلقات کی مخالفت کرتے ہوئے اسے کئی بار سمجھانے کی کوشش کی جس کے باوجود بھی راجیشوری اپنی ہی ضد پر اڑی رہی۔ اس کے بعد بھاسکر نے اپنی جائیداد ماں یا کسی اور کے نام کرنے کی بھی دھمکی دی ۔ اس دھمکی کے بعد کہا جارہا ہے کہ ماں اوربیٹے نے نرنجن بھٹ کے ساتھ بھاسکر کو ٹھکانے لگانے کا فیصلہ کیا اور ایک منصوبہ کے تحت اسے گھر میں قتل کرنے کے بعد اس کی لاش ایک مندر میں لے جاکر جلاڈالی اورراکھ ندی میں پھینک کر ثبوت مٹانے کی ناکام کوشش بھی کی لیکن تحقیقات کے دوران یہ تمام باتیں سامنے آنے کے باوجود پولیس کی جانب سے جاری تحقیقات پر سوالیہ نشانات کھڑے کیے جانے کی وجہ سے تحقیقاتی کمیٹی کے افسر ہی کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔


پرائیویٹ بس کمپنی کا مالک لاپتہ، کار ندی کے پاس موجود،خود کشی کا شبہ

منگلور 10؍اگست( فکروخبر نیوز)آج صبح ایک پرائیویٹ بس کمپنی کے مالک کے لاپتہ ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ،منگلور کے ساکن نارائن الوا (۶۰) آج صبح سے لاپتہ تھا ،گھر والوں نے پولیس تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی تھی ،تلاش کے دوران نارائن کی کارکو نیتراوتی ندی کے کنارے پل پر موجود پایا ،جس کی وجہ سے ندی میں کود کر خود کشی کا شبہ کیا جا رہا ہے ،ذرائع کے مطابق ناراین کو گردے کا مرض لاحق تھااور علاج جاری تھا ،پولیس نے جائے واقعہ پہنچ کر جائزہ لیا ،مزیدتحقیقات جاری ہیں،پانڈیشور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


جہیز کے نام پر ہراسانی ،شوہر گرفتار

پتور:10؍اگست(فکروخبر نیوز)پتور پولیس نے جہیز کے نام پر بیوی کو ہراساں کرنے اور مظالم ڈھانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے ،گرفتار شدہ کی شناخت بنور کے ساکن روی راج (27)کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ،روی راج کی بیوی ریشما نے اپنے شوہر کے خلاف پولیس تھانہ میں رپورٹ درج کی تھی ،شوہر پر الزام ہے کہ وہ جہیز کے نام پربیوی کو پانچ سال سے ہراساں کررہاتھا اور اس پر طرح طرح کے مظالم ڈھایاکرتا تھا ،جس کی وجہ سے تنگ آکر بیوی نے اپنے شوہر کے خلاف رپورٹ درج کی تھی ،پتورپولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا