English   /   Kannada   /   Nawayathi

گؤ رکشا کے نام پر قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی : ایس پی اناملی (مزید ساحلی خبریں )

share with us

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی تنظیم یا فرد کو مویشیوں کی منتقلی کا علم ہوجائے تو وہ فوری طور پر پولیس انتظامیہ سے رابطہ کرے اور پولیس ہی اس کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔ اگر کوئی پولس میں بھرتی ہونا چاہتا ہوتو وہ ضرور ہوجائے خواہشمند ہو تو وہ پولیس میں بھرتی ہوجائے یا ہوم گارڈ کے طور پر پولیس کے ساتھ کام کریں۔ آسام سے تعلق رکھنے والے دو افراد پر بنگلہ دیشی دہشت گرد ہونے کے شبہ میں حملہ کیے جانے والے معاملہ پر انہوں نے کہا کہ کافی کے باغات میں مزدوری کرنے والے اکثر لوگوں کا تعلق آسام اور بنگال سے ہوتا ہے ہم نے مالکان کو ہدایات دی ہے کہ ان کو مزدوری پر رکھنے سے پہلے ان کے آئی ڈی کارڈ جانچ لیں اور اسی طرح ان کے آدھار کارڈ بھی حاصل کریں۔ انہوں نے پولیس اورعوام کی ددرمیان پائی جارہی دوری کو دور کرنے کرنے کے لیے مختلف پروگراموں کے انعقاد کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جناسمپرکا سبھے نامی پروگرام کا ہر مہینہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور ہم نے گانجہ کے سلسلہ میں بیداری پروگرام اور کالج کے طلباء کے لیے ہیلمٹ کو لازمی قرار دئیے جانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ٹرافک پر قابو پانا پولیس کے لیے ایک بہت بڑا چلینج ہے جس کے لیے ہم سی ایم سی کی مدد لیتے ہوئے بلدیہ کے ذمہ داروں کے ساتھ بھی ایک خصوصی نشست منعقد کرنے والے ہیں۔ملحوظ رہے کہ اس سے پہلے گؤ رکشا کے نام پر غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی بھی اپنے لبوں کو حرکت دے چکے ہیں جس کے بعد کئی ساری ہندو تنظیمیں ان کے خلاف ہوگئیں ہیں۔ 


پٹرول بنک مالک پر حملہ کرنے والے افرادگرفتار 

ملزمین نے پٹرول بنک مالک سے قریب تین لاکھ سولہ ہزار لوٹ لیے تھے 

کاسرگوڈ 09؍ اگست (فکروخبرنیوز) پٹرول بنک کے مالک پر حملہ کرتے ہوئے اس کے پاس موجود نقدی لوٹ کر فرار ہونے والے افراد کو نلیشور پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ ملزمین کی شناخت محمد شفاعت خان (19) مقیم پایانور ، عبید (20) مقیم بی سی روڈ بنٹوال ، ایدو کرشنن (28) مقیم رامانتلی ، اس کے بھائی متھن کرشنن (24) اور مبارک (19) مقیم الامباچی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ملزمین پر الزام ہے کہ یکم اگست کی رات انہوں نے ایک پٹرول بنک کے مالک کے رام کرشنن پر حملہ کرتے ہوئے اس کے پاس موجود نقدی تین لاکھ سولہ ہزارروپئے لے کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ملزمین کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے پاس سے اسکوٹر اور ایک لاکھ چوالیس ہزار تین سو تیس روپئے بھی برآمد کرلیے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کو کرشنن کے بیگ سے ایک اے ٹی ایم کارڈ بھی ملا تھا جس کو استعمال کرتے ہوئے انہوں نے چیروواتھور اور نیلشور میں نقدی نکالنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس کے مطابق حملہ کرنے اور چوری کے الزام میں شفاعت خان ، عبید اور متھن کرشنن کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر دو افراد کو سازش رچنے کے الزام میں حراست میں لیا گیاہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا