English   /   Kannada   /   Nawayathi

پلاسٹک پابندی پر عوام میں بیداری لانے کے لیے شہر میں جگہ جگہ پوسٹر چسپاں کیے گئے

share with us

لہذا گاہکوں کو پہلے ہی؂ پلاسٹک پرپابندی کے فیصلہ سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے ساتھ تھیلیاں لانے کی درخواست تعلقہ مرچنٹ اسوسی ایشن کی جانب سے کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بلدیہ کی جانب سے پلاسٹک پر پابندی کے فیصلہ کے تعلق سے عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول اور سونار کیری سرکاری اسکول کے طلباء وطالبات نے حصہ لیتے ہوئے عوام میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔ بلدیہ دفتر کی جانب سے عوامی بیداری کے لیے پندرہ اگست سے قبل مکمل طور پر پابندی عائد کی جائے گی اس کے بعدپلاسٹک کے استعمال اور فروخت کاری پر کرناٹکا میونسپالٹی قانون 1964اور تحفظ ماحولیات قانون 1986کی دفعہ 19کے تحت مقدمہ درج کرنے کے لیے کارروائی کی جائے گی ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا