English   /   Kannada   /   Nawayathi

گیس ٹینکر ندی میں الٹ گئی : عوام پانی استعمال نہ کرے: انتظامیہ کی ہدایت(مزید ساحلی خبریں)

share with us

پولیس ایڈیشنل سپریٹینڈنٹ رشیا ناتھ نے لوگوں کو آگاہ کیا ہے کہ اگلے آٹھ گھنٹوں تک کے لیے ندی کا پانی استعمال نہ کیا جائے ، علاقہ میں بجلی خدمات معطل کر دی گئی ہیں اور گیس کے ٹینک سے خارج ہونے کی بناء پر پتور بلدیہ کو بھی اگلے احکامات جاری ہونے تک ندی سے پانی نکالنے سے منع کر دیا گیا ہے۔


بھاسکر شیٹّی قتل کے ملزم نرنجن بھٹ نے کیا خود کشی کا اقدام 

اڈپی : 9؍اگست (فکروخبر نیوز)بھاسکر شیٹّی قتل معاملہ کے ملزم نرنجن بھٹ کی طرف سے خود کشی کا اقدام کئے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ،پولس ذرائع کے مطابق یہ واردات کل رات منی پال جیل میں پیش آئی ،تفصیلات کے مطابق نرنجن بھٹ نے ہیرے کی انگوٹھی اور دو کان کی بالیاں پوری کی پوری نگل لی ،جب پولس کو اس بات کا علم ہوا تو پولس نے فوری طور پراسے ہسپتال داخل کروایا ،ڈاکٹر نے جانچ کے بعدبتایا کہ اگر ڈائمنڈ اندرہی ٹوٹ جاتا تواس کی جان کو خطرہ ہوسکتا تھا،ڈرنے کی کوئی بات نہیں، وہ خطرہ سے باہر ہے،نرنجن جو کہ بھاسکر شیٹّی کے قتل کے بعد فرار ہوگیا تھا، 7اگست اس نے خود کو پولس کے حوالہ کردیا ،اور 8اگست کو پولس نے باضابطہ طور پر اسے حراست میں لے لیا،بتایا جارہا کہ 9اگست اسے عدالت میں پیش کیا جانا تھالیکن اس سے قبل ہی یہ واردات پیش آئی


کاراور لاری میں ٹکر ، ایک ہلاک دوسرا شدید زخمی

منگلور:9؍اگست(فکروخبر نیوز )کار اورلاری کے مابین پیش آئے تصادم میں ایک شخص کے جان بحق ہونے او ردوسرے سوار کے شدید زخمی ہونے کی واردات سلّیاکے قریب کویناڈو میں پیش آئی ہے۔ ،مہلوک کی شناخت محمد اشرف کی حیثیت سے کی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق سلیا میں مڈکیری ہائی وے پر اشرف نامی ایک شخص نے سامنے کھڑی لاری کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں اس کی موت واقع ہوگئی ، اور اس کے ساتھی رشید ساکن شنتی کوپا جو کہ مسجد میں امامت کی ذمہ داری کو ادا کر رہے تھے اس حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے انہیں فوری طورعلاج کے لئے پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کیا گیا ،پولس نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور اس سلسلہ میں پولس تھانہ میں رپورٹ درج کی گئی ۔


ریلوے پٹری پر لیٹ کرایک ماں کی دو بیٹیوں کے ساتھ خودکشی 

شیموگہ:09؍اگست(فکروخبرنیوز) ایک ماں نے اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ ریلوے پٹری پر لیٹ کر خود کشی کرنے کی واردات آج یہاں ہیریگے نامی علاقے کے قریب پیش آئی ہے،خودکشی کرنیوالوں کی شناخت اشوک نگر شیموگہ کے ساکن اُمادیوی(۴۰)،اور اس کی دو بیٹیاں چترا(۱۶) اور سواتھی(۱۴) کی حیثیت سے کی گئی ہے،گمان کیا جارہا ہے کہ خاندانی تنازعہ کی بنیاد پر انھوں نے انتہائی سنگین قدم اٹھانے کی جرأت کی ہے، ریلوے پولیس افسران نے جائے واقعہ پہنچ کر جائزہ لیا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ اسپتال منتقل کیاگیاہے،شیموگہ ریلوے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا