English   /   Kannada   /   Nawayathi

فیس بک پر جان سے مارنے کی مبینہ دھمکی ،(مزید ساحلی خبریں)

share with us

نظام نے ہسپتال میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل گلف سے مجھے ایک رشتہ دار نے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک پر جبار منگلور نامی ایک شخص نے سے تمھارے خلاف اور خاندان کے خلاف بدزبانی کی ہے، گلف سے دھمکی آمیز فون بھی موصول ہوئے تھے،میرے خلاف دھمکی آمیز تبصرے فیس بک پر دیکھ کر خوف محسوس کیا اور خود کشی کی ٹھان لی،اس کے بھائی محمد رفیق نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل رات میرے بھائی کو قے کرتے ہوئے دیکھ کر ہم نے اسے I.C.Uمیں بھرتی کرایا اور I.C.Uمیں علاج کے بعد اسے ہسپتال کے کمرے میں منتقل کیا گیا ہے،جنھوں نے میرے بھائی کو دھمکی دی ہے ان کو قانونی طور پر سزا ملنی چاہیے۔پانڈیشور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔


28سالہ خاتون کی بجلی کا جھٹکا لگنے سے جاں بحق 

اڈپی :8؍اگست (فکروخبر نیوز)گرائینڈر میں مسالہ پیسنے کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک خاتون کی موت واقع ہو گئی ہے ،یہ حادثہ آج پیر کی صبح ہنگر کٹے کے قریب کمبراگوڈو نامی علاقہ میں پیش آئی۔، مہلوک کی شناخت پریتی (28 ) کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق پریتی آج صبح گرائینڈر میں مصالحہ پیس رہی تھی کہ گرائینڈر میں کچھ خرابی ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ،بجلی کا جھٹکا لگنے کے فورا بعد گھر والوں نے اسے قریبی ہسپتال میں داخل کروایا پر ڈاکٹروں نے اس کے موت کی خبر سنائی ، بتایا جارہا ہے کہ پریتی کا شوہر کویت میں ملازمت کرتا ہے اور اس کاایک سال کا چھوٹا بچہ بھی ہے برماور پولس تھانہ میں اس کی رپورٹ درج کی گئی 


ساتھی کے قتل کے قصوروار ہریانہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو عمر قید کی سزا 

منگلور :8؍اگست (فکروخبر نیوز)ضلع سیشن کورٹ کے جج سی یم جوشی کی جانب سے31سالہ ٹرانسپورٹ کمپنی کے ملازم سندیپ سونی کو اپنے ساتھی کے قتل کے قصورمیں عمر قید کی سزاسنا ئی ہے ،ساتھ ہی عدالت نے دکشن کنڑا ضلع لیگل سرویس اتھاریٹی سے اس بات کی ہدایت کی ہے کہ وہ مقتول کے اہل خانہ کو معاوضہ فراہم کریں ،واضح رہے کہ اکتوبر کے مہینے میں ملزم نے اپنے ساتھی پرجان لیوا حملہ کر اس کا قتل کردیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سندیپ سونی اور روہتیش نامی نوجوان ایک ہی کمپنی میں ملازمت کیا کرتے تھے ، برکے پولس تھانہ میں چارج شیٹ دائر کئے جانے کے مطابق 6اکتوبر کی شا م کھانے کو تیار کرنے کے مسئلہ پرجھگڑا ہو گیا، اسی شام دونوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کھانہ کھایا،کھانے سے فراغت کے بعد تمام ساتھی اپنے اپنے کمرہ آرام کے لئے چلے گئے،اسی جھگڑے کی بناء پر دیر رات سندیپ نے روہتیش پر چاقو سے قاتلانہ حملہ کیا ،جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا ،بغل والے روم میں سو رہے ساتھیوں نے جب ا سکے کراہنے کی آواز سنی تواسکے کمرہ کی طرف بڑھے ان کے پہونچتے ہی سندیپ چاقو چھوڑ وہاں سے فرار ہو گیا ،ساتھیوں نے اسے ہسپتال داخل کروایا لیکن زخم اتنا گہرا تھا کہ اس نے ہسپتال میں ہی دم توڑ دیا ، تھانہ میں معاملہ درج کئے جانے پر پولس نیاپنی کاروائی آگے بڑھاتے ہوئے2010 7 -نومبر سونی کو ہریانہ کے شوانی نامی گاؤں سے حراست میں لے لیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا