English   /   Kannada   /   Nawayathi

شیرور میں غوثیہ یوتھ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گیٹ ٹو گیدر پروگرام کا انعقاد

share with us

اس موقع پر سماجی کاموں میں غریب لوگوں کے علاج کے لیے سترہ ہزار روپئے اور ایس ایس ایل سی میں شیرور میں ٹاپ کرنے والی کافشی ازھیٰ اور ٹیلنٹ امتحان میں بہترین کامیابی حاصل کرنے والی کھوکا میمون النساء کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ اسٹیج پر جماعت کے صدر کے محمود صاحب ، پری حسن صاحب ، مامدو اسماعیل صاحب ، منیگار عبدالرحمن صاحب اور کھوکا ابومحمد صاحب وغیرہ موجود تھے۔ 


بھاسکر شیٹی قتل معاملہ میں نیا موڑ 

ملزم پجاری فرار ، بیوی اور بیٹا حراست میں 

اڈپی 08؍ اگست (فکروخبرنیوز) شہر کے ایک مشہورتاجر بھاسکر شیٹی کے قتل معاملہ میں پولیس نے اس کی بیوی اور بیٹے کو حراست میں لیتے ہوئے عدالت میں پیش کردیا ہے ، تفتیش کے دوران سامنے آئے کئی ساری تفصیلات کے بعد اس معاملہ میں پولیس کو مطلوب ملزم مند ر کا پجاری نرنجن بھٹ اسرنّا (26) فرار ہوگیا ہے جس کو پولیس تلاش کررہی ہے۔ اس معاملہ میں اس کانام سامنے آنے کے بعد پولیس نے اس کے لیے سمن جاری کردیا تھا جس کے بعد سے وہ مفرور ہے ۔ پولیس نے اس کے والد سرینواس بھٹ کو حراست میں لیتے ہوئے ثبوت مٹانے کے الزامات کے تعلق سے تفتیش شروع کردی ہے۔ اس سے پہلے بھاسکر شیٹی کی والدہ نے مبینہ طور پر مینپال پولیس تھانہ میں شکایت درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ اس کی بہو اور نرنجن کے درمیان ناجائز تعلقات ہیں جس کولے کر اس نے کئی سارے سوالات کرتے ہوئے شکوک وشبہات کا بھی اظہار کیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ بی کام میں گرائجویشن کے بعد نرنجن نے مندر کاپجاری او رکاہن بن گیا۔ عوام اس بات پر بھی شک ظاہر کررہی ہے کہ نرنجن کے پاس پہلے صرف ایک بائیک تھی جس کے بعد اس نے 16لاکھ کی ایک کار خریدی اور ایک فلیٹ بھی خریدا۔ذرائع کے مطابق بھاسکر شیٹی اپنے بیوی کے نرنجن سے تعلقات کی خبر ملتے ہی ہندوستان پہنچا اور اپنی بیوی سے اس سلسلہ میں بات چیت کرتے ہوئے اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا ۔ کہا جارہا ہے کہ بیٹے نے اپنے والد پر کئی مرتبہ حملہ کیے ہیں جس کو لے کر بھاسکر اپنے بیٹے سے بھی ناراض تھا۔ شیٹی 15؍ اگست کو سعودی روانہ ہونے سے قبل اپنا ہوٹل لیز پر کسی کو دینے کے بارے میں سوچ رہا تھا ، اس سے پہلے ہی اس کی بیوی راجیشوری اور بیٹے نونیت نے جائیداد کو ہاتھ سے جاتا دیکھ کر بھاسکر کو ہی راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا