English   /   Kannada   /   Nawayathi

امسال رابطہ ایواڈ پروگرام مردوں اور خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ منعقد کیے جائیں گے (مزید ساحلی خبریں)

share with us

اس کے مقصد بیان کرتے ہوئے سکریٹری جنرل نے کہا کہ خواتین میں بہت ساری خوبیاں ہوتی ہیں جن کو سامنے لانے کے لیے رابطہ سوسائٹی نے یہ اہم فیصلہ لیا ہے۔ انشاء اللہ خواتین کا پروگرام بروز جمعہ دوپہر تین بجے انجمن گراؤنڈ بھٹکل میں منعقد کیا جائے گا جس میں بطور مہمانِ خصوصی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی رکن ڈاکٹر اسمازہرا شرکت کریں گی ۔ اس پروگرا م کی صدارت ڈاکٹر عالیہ نازنین جوکاکو کریں گی ۔ اسی طرح مردوں کا پروگرام 31؍جولائی بروز اتوار صبح دس بجے منعقد کیا جائے گا جس میں بطور مہمانِ خصوصی سری لنکا کے مختلف اکیڈمیوں اور اداروں کے ذمہ دار حضرت مولانا مفتی محمدابراہیم رضوی شرکت فرمائیں گے۔ ان کے علاوہ مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کے بانی وجنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس ندوی اور انجمن کے سابق صدر ڈاکٹر سی اے خلیل الرحمن صاحب بھی شرکت کریں گے۔جنرل سکریٹری نے مزید کہا کہ ان پروگرام کے علاوہ محفوظ بھٹکل اور صاف بھٹکل کے عنوان پر اسی روز بعد نمازِ عصر ٹھیک ساڑھے چار بجے ایک اہم پروگرام کاانعقاد رابطہ سوسائٹی اور مجلس اصلاح وتنظیم کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا ہے جس میں شہر میں بڑھتے حادثات کی روک تھا اور شہر کی صاف صفائی کے تعلق سے کئی اہم باتوں کو سامنے لاتے ہوئے عوام میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس پروگرام میں آئی جی ، ڈی سی سمیت حکومت کے کئی اہم ذمہ داران شرکت کرنے کی امید ہے۔ان تینوں پروگراموں میں کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔



بیجائی میں دو سالہ بچی زخمی حالت میں پائی گئی

منگلور۔21جولائی(فکروخبرنیوز)آج صبح منگلور کے ایک علاقہ بیجائی میں دو سالہ بچی زخمی حالت میں پائے جانے کی خبر فکرو خبر کو موصول ہوئی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق بچی ایک چادر میں لپٹی ہوئی ایک کامپلکس کے باہر پائی گئی صبح جب لوگوں نے دیکھا تو انھوں نے فوری طور پرWhite Doves NGOکو اس کی خبر دی ۔ White Doves NGO کا عملہ پولس کے ساتھ موقع واردات پر پہنچااور انھوں نے بچی کو قریبی اسپتال میں داخل کر دیا ۔ پولس کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم پرزخم کے نشانات تھے جس سے پتہ چلتا ہے کہ بچی جسما نی اذیت کا شکار تھی،علاج کے بعدبچی کو اسپتال سے White Doves NGO منتقل کردیا گیا ہے۔قادری پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیاگیا ہے۔ 


سمندری طغیانی کی وجہ سے کئی لوگ بے گھر 

الال۔21جولائی (فکروخبرنیوز)الال اور اس کے اطراف کے علاقہ میں دو دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے سمندر میں طغیانی آگئی ہے جس کی وجہ سے پھرسے ایک گھرکے سمندر کا شکار ہونے کی خبر فکروخبرکو موصول ہوئی ہے واضح رہے کہ اس پہلے بھی کئی گھرسمندر کے نذرہوچکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا