English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی خبریں

روس آبادی کی کمی سے پریشان ،روسی صدر نے کیا یہ اعلان !

ماسکو: 19/اگست/2022(فکروخبر/ذرائع) روس کی آبادی میں مسلسل کمی کے باعث صدر ولادیمیر پیوٹن نے 10 یا اس سے زائد بچے پیدا کرنے والی خواتین کو خصوصی اعزاز اور خطیر رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اعلان کیا ہے کہ 10 یا اس سے زیادہ بچے پیدا کرنے والی خواتین کو اعزاز ’’مدر ہیروئن‘‘ سے نوازا جائے گا اور ساتھ ہی 16 ہزار ڈالر نقد رقم بھی دی جائے گی۔ یہ رقم 10 ویں بچے کی پیدائش پر دی جائے گی اور تمام بچوں کا زندہ ہونا شرط ہوگا۔

مزید پڑھئے

امریکا : عدالت نے دو سابق ججوں کو رشوت لینے کے جرم میں 20 کروڑ ڈالرز کا جرمانہ کیا عائد

ہیرسبرک: 19/اگست/2022(فکروخبر/ذرائع) امریکی ریاست پنسلوانیا کی عدالت نے دو سابق ججوں مائیکل کوناہن اور مارک سیواریلا کو رشوت لینے کے جرم میں 20 کروڑ ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست پنسلوانیا کے دو سابق ججوں کے خلاف ’کِڈز فار کیش‘ کیس میں بھاری رشوت لینے کے الزام کی سماعت ہوئی جس میں ملزمان پر 28 لاکھ ڈالرز رشوت وصول کرنے کا الزام ثابت ہوگیا۔ عدالت میں یہ ثابت ہوگیا کہ یہ رقوم دونوں ججوں نے بچوں کی منافع بخش جیلوں میں بچوں

مزید پڑھئے

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث فرانس کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے خوفناک صورت اختیار کرلی!

پیرس: 13/اگست/2022(فکروخبر/ذرائع)موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث فرانس کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے خوفناک صورت حال اختیار کرلی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق براعظم آسٹریلیا میں ان دنوں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سخت گرمی پڑ رہی ہے، شدید ترین گرم موسم کے باعث آسٹریلیا کے جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات تیزی سے رپورٹ ہورہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان دنوں جنوب مغربی فرانس کے جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے، جس نے اب تک تقریباً سات ہزار چار سو ہیکٹر اراضی پر موجود جنگلات کو بھسم

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 21 of 240  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا